Skip to content
Home » Blog » TikTok School || KARAMUD, DILCHUSP GUFTUGU aitmad.

TikTok School || KARAMUD, DILCHUSP GUFTUGU aitmad.

  • by

Shariq Ali

تیسری بات ، اعتماد

بولنے والے کا انداز اگر اعتمادسے بھرا ہے۔ اگر اُس کا لباس، لہجہ اور بات چیت کے دورانِ ہاتھوں کی حرکت، چہرے کا تاثر اور پورے بدن کی بولی میں کونفیڈنس شو ہوتا ہے۔ اور اگر وہ صاف اور بلند آواز میں بات کرسکتا ہے تاکہ ہر کوئی اُسے سن سکے تو ظاہر ہے کہ اُسے لوگ زیادہ توجہ دیں گے۔ وہ جملے جن میں ہچکچاہٹ اور جانے ہو گا یا نہیں ہو گا والی بات نہ ہو سُننے والوں کے دل میں زیادہ جگہ بناتے ہیں۔ گفتگو کے دوران تمہاری پوری بوڈی میں کونفیڈنس ہونا چاہیے۔ اس سے بات میں وزن پیدا ہوتا ہے۔ لوگ بات سنتے ہیں اور اسے فالو بھی کرتے ہیں.  سیریس بات چیت جیسے نوکری کا انٹرویو وغیرہ کے لیے تو تیاری بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر اگر تم کو کہیں تقریر کرنی ہے۔  یہ تیاری تم کو دیے گئے تھوڑے ٹایم میں اپنی بات بھرپور انداز میں کہنے کا موقع دے گی۔ اس وقت تک تیاری جاری رکھو جب تک آپ ٹاپک کے بارے میں خود کو ریلیکس نہ محسوس کرنے لگو۔ کسی مجمع کے سامنے تقریر کرنے سے پہلے ریہرسل میں کوئی حرج نہیں۔ مختصر اور ٹاپک پر رہ کر گفتگو، اِدھر اُدھر کی آئیں بائیں شائیں سے  بہت بہتر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *