Skip to content
Home » Blog » TikTok School || KARAMUD, DILCHUSP GUFTUGU soch.

TikTok School || KARAMUD, DILCHUSP GUFTUGU soch.

  • by

Shariq Ali

دوسری بات، پہلے سوچو بولنے سے پہلے، سوچنا بہت اچھی بات ہے.  جب ھم سوچنے کے بعد بولتے ہیں تو ہماری بات میں وقفے بہت کم ہو جاتے ہیں۔  الفاظ کم اور معنی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ سلو بات کرنے میں بھی کوئی پرابلم نہیں ہے۔ بلکہ اس سے تو بندہ زیادہ ذہین اور سمجھدار لگتا ہے اور فضول اور غیر ضروری الفاظ سے بچا جا سکتا ہے۔ اس طرح بات کی اہمیت زیادہ ہو جاتی ہے۔خوب سی کتابیں پڑھنے کی عادت ہو تو زیادہ الفاظ سے دوستی ہو جاتی ہے۔  اس سے بولنے میں رنگا رنگی اور سننے والوں کے لیے دلچسپی پیدا ہوجاتی ہے۔ ڈکشنری کے استعمال سے مت جھجکو۔ لیکن الفاظ میں اضافے کا سب سے آسان طریقہ کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالنا۔ جتنی زیادہ کتابیں پڑھو گے اتنے زیادہ الفاظ تمھارے پاس بات چیت کے لئے موجود ہوں گے اور تم ان لفظوں کو ٹھیک جگہ استعمال بھی کرسکو گے. پھر اگر تمہاری گفتگو کی گرامر درست ہوگی اور  ایک ہی بات بار بار ریپیٹ نہیں کرو  گے، تو لوگ تم کو سُننے میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *