Skip to content
Home » Blog » Meaningful Ambition: صحیح سمت میں کامیابی

Meaningful Ambition: صحیح سمت میں کامیابی

  • by

Meaningful Ambition
صحیح سمت میں کامیابی

شارق علی
ویلیوورسٹی

ہم میں سے بیشتر لوگ اپنی زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں، مگر ایک بنیادی سوال بہت کم لوگ خود اپنے آپ سے پوچھ پاتے ہیں

کامیابی ہے کیا؟

سماجی معیار کے مطابق زیادہ پیسہ، شہرت، بڑی گاڑی یا سوشل میڈیا پر مقبولیت؟ یہ سب بظاہر پرکشش لگتا ہے، مگر ضروری نہیں کہ یہ چیزیں ہر فرد کو دیرپا اطمینان بھی دیں۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی ambition طے کرنے سے پہلے values clarification کے پروسیس سے نہیں گذرتے۔ یعنی وہ یہ سوچنے کے لیے وقت نہیں نکالتے کہ
وہ ذاتی طور پر کن اقدار پر یقین رکھتے ہیں؟

ان کے لیے واقعی کیا اہم ہے؟

کون سی سمت اور کون سا کام انہیں اندرونی اطمینان دے گا؟

کیا وہ صرف دوسروں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں یا واقعی کوئی بامعنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں؟

ماہرینِ نفسیات Edward Deci اور Richard Ryan کی Self-Determination Theory کے مطابق انسان اس وقت زیادہ مطمئن اور مؤثر ہوتا ہے جب اس کے اہداف autonomy، competence اور meaningful relationships سے جڑے ہوں۔ صرف دولت، شہرت یا بیرونی approval پر مبنی اہداف اکثر مزید anxiety پیدا کرتے ہیں۔

Viktor Frankl نے
اپنی مشہور زمانہ کتاب
Man’s Search for Meaning
میں ایک اہم نکتہ بیان کیا کہ خوشی کو براہِ راست حاصل نہیں کیا جا سکتا، یہ اکثر ایک by-product ہوتی ہے۔ جب انسان کسی بامعنی مقصد اور ذمہ داری کے ساتھ زندگی گزارتا ہے۔

اگر نوجوانی ہی میں انسان اپنی اقدار کو واضح کر لے تو بعد کی زندگی میں وہ ہجوم کی اندھی دوڑ سے بچ سکتا ہے۔ پھر وہ اپنی زندگی دوسروں کی تعریف اور اپروول کے لیے نہیں بلکہ اپنے اصولوں کے مطابق گزارتا ہے۔

اصل کامیابی یہ نہیں کہ لوگ آپ کو کامیاب سمجھیں۔
اصل کامیابی یہ ہے کہ آپ رات کو خود احترامی اور سکون سے سو سکیں کیونکہ آپ نے اپنی زندگی اپنے حقیقی اصولوں کے مطابق گزاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *