Skip to content
Home » Blog » تاریک یورپ اور ابن سینا ، وادی گم ، انشے سیریل ، دسویں قسط Dark ages & Avicenna

تاریک یورپ اور ابن سینا ، وادی گم ، انشے سیریل ، دسویں قسط Dark ages & Avicenna

Episode 10 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 800 AD to 1000 AD when Europe was in turmoil, Vikings traded and raided along the European coasts. Maya were supreme in central America, Chinese used porcelain and Avicenna revolutionized the field of medicine. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by

Shariq Ali

تاریک یورپ اور ابن سینا ، وادی گم ، انشے سیریل ، دسویں قسط
جاپانی کوہ پیما سونگ ایک پر سکون نیند لینے کے بعد اب جاگ چکا تھا . کچھ ہی گھنٹے پہلے وہ دانت کے درد سےبے حال ہو کر میرے پاس آیا تھا اور میرے انجکشن لگانے  کے بعد میڈی ٹینٹ ہی میں سو گیا تھا . اسے گفتگو کے موڈ میں دیکھ کر میں نے ابن سینا کا ذکر چھیڑ دیا جس کی شبانہ روز محنت نے ایک ہزار ص ع میں طب کی دنیا میں  انقلاب برپا کر دیا تھا اور جس کی کتاب قانون فی طب لاطینی میں ترجمے کے بعد اگلے پانچ سو برسوں تک یورپ میں پڑہائی  جاتی رہی  . آٹھ سو سے نو سو ع وہ زمانہ تھا کے جس میں یورپ عمومی طور پر زوال پذیر رہا . فرانکو جرمن بادشاہ چرلمن نے مغربی یورپ کا تاج تو پہنا اور اس کی سلطنت ڈنمارک سے لے کر شمالی اٹلی تک پھیل گئی لیکن وہ اپنے دارلحکومت آچن میں سولہ کونوں کے عظیم الشان محل تعمیر کرنے کے علاوہ کوئی اور قبل ذکرکام نہ کر سکا اور یورپ میں بسنے والے عام لوگ  بھوک ، جنگ و جدل اور بیماری کا شکار رہے . آٹھ سو پچاس سے ایک ہزار ص ع میں بہتر خوراک اور رہائش کی تلاش میں  اسکنڈا ناویا سے اٹھنے والے وائکنگ جنگجوؤں نے یورپ کے ساحلی شہروں میں قتل و غارت کا بازار گرم کر دیا  اور بالاخر انگلستان اورفرانس میں مستقل قیام پذیر ہوے . سونگ کا درد اب اس قدر بہتر تھا کے وہ مسکراتے  ہوے بولا. انہی دنوں یعنی آٹھ سو ص ع میں مکسیکو میں مایا تہذیب اپنے عروج کو پوہنچی اور انہوں نے شان دار مجسمے بنانے اورجانوروں کی شکل میں ظروف سازی کو درجہ کمال تک پوھنچایا. دوسری جانب کمبوڈیا میں آٹھ سو دو ص ع  میں  خمر بادشاہوں کے دور حکومت میں پتھر کی بنی معرکہ الآرا عبادتگاہیں تعمیرہوئیں جن میں بادشاہ خداؤں کی عبادت کی جاتی تھی . چین میں آٹھ سو اکیاون ص ع میں پہلی بار سفید پورسلین کا استعمال شروع ہوا اور دیدہ زیب اور مضبوط برتن بننا شروع ہوے —- جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *