Skip to content
Home » Blog » بازنطینی اور طلوع اسلام ، وادی گم ، انشے سیریل، نویں قسط Byzantine and Rise of Islam, Bygone Valley, Episode 9

بازنطینی اور طلوع اسلام ، وادی گم ، انشے سیریل، نویں قسط Byzantine and Rise of Islam, Bygone Valley, Episode 9

Episode 9 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 400 AD to 689 AD when Visigoths invaded Rome and Emperor Justinian built Hagia Sophia. Islam emerged and spread across the middle east founding a powerful Islamic empire. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by

Shariq Ali

بازنطینی اور طلوع اسلام ، وادی گم ، انشے سیریل، نویں قسط
کیمپ کی طبی سپلائی اور ایک مریض کے بستروالا میڈی ٹینٹ  میرے چارج میں تھا . میں نے آرکی سے اسے نسبتاً بہتر جگہ منتقل کرنے کی اجازت لی تو اگلی صبح اوزگر اور ابو آدم میری مدد کو آ گئے. کام کے دوران جب ہم کھانے کے لئے ساتھ بیٹھے تو میں نے اوزگر سے پوچھا . استنبول یاد تو آتا ہو گا . کہنے لگا شدت سے . کل کے قستنتنیہ اور آج کے استنبول کی گلیوں میں  تاریخ  سنگ ریزوں کی طرح بکھری ہوئی ہے . جب چار سو دس ص ع میں مشرقی یورپ کے وسگوتھ جنگجوؤں نے رومن سلطنت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تو رومی سلطنت کے مشرقی بازو نے ترکی میں عیسیٰیت کا علم بردار بن کر بازنطینی سلطنت کی شکل اختیار کر لی . استنبول ان کا دارلحکومت ٹہرا. ان دنوں کی جنگوں کا تصور کرو کے جب چار سو ص ع  میں مرکزی ایشیا میں ایجاد ہونے والا تیر کمان سب سے مہلک ہتھیارسمجھا جاتا تھا .  بازنطینی سلطنت بالاخر چودہ سو تریپن ص ع میں مسلمانوں کے ہاتھوں شکست کھا کر اختتام پذیر ہوئی . پانچ سو سینتیس ص ع میں بازنطینی بادشاہ جسٹنین نے استنبول میں عظیم الشان چرچ ہاگیا صوفیا تعمیر کیا تھا جس کا گنبد  شاید آج بھی  دنیا کا سب سے بڑا گنبد ہے
 ابو آدم نے ایلومینیم پیک کھول کر بکلاوا ہماری طرف بڑھایا اور گفتگو میں شریک ہو گیا . کہنے لگا پانچ سوستر سے چھے سو بتیس ص ع دنیا کی تاریخ میں وہ عرصہ ہے جس میں ہمارے  نبی اکرم اس دنیا میں اسلام کی بشارت لے کر آے اور دیکھتے ہی دیکھتے مشرق وسطیٰ کی عظیم اسلامی سلطنت  کی بنیاد رکھنے میں کامیاب ہوۓ . خلفا راشدین کے دور میں اس سلطنت کو مزید فروغ حاصل ہوا . دوسری جانب جاپان میں بدھ مت کے ماننے والوں نے چھے سو سات ص ع  میں  نارا کے مقام پر قابل دید عبادتگاہیں تعمیر کیں.  چھے سو اٹھارہ ص ع میں پہلے پہل چین میں کاغذی رسیدوں اور پھر کاغذی کرنسی کا استعمال شروع ہوا. چین میں ہونے والی پہلے  سکے اور پھر کاغذی کرنسی کی ایجاد نے  انسانی تہذیب کی  پیش رفت میں بھرپور حصّہ بٹایا ہے . چھے سو اناسی ص ع  یروشلم میں ڈوم آف دی روک کی تعمیر کا سال ہے . یہ مقام مسلمانوں ، عیسیٰیوں اور یہودیوں کے لئے یکساں طور پر مقدس ہے اور بد قسمتی سے تنازع کی وجہ بھی —– جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *