Skip to content
Home » Blog » عیسائیت ، اکسم اور گپتا ، وادی گم ، آٹھویں قسط Christianity, Aksum and Gupta, Bygone Valley, Episode 8

عیسائیت ، اکسم اور گپتا ، وادی گم ، آٹھویں قسط Christianity, Aksum and Gupta, Bygone Valley, Episode 8

Episode 8 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 150 AD to 400 AD when Christianity spread all over Roman empire. Aksum ruled Ethiopia and golden era of prosperity and scientific development took place in India under the rule of Gupta. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated byShariq Ali

عیسائیت ، اکسم اور گپتا ، وادی گم ، آٹھویں قسط ، شا رق علی
ہم سپلائی سمیت کیمپ میں پوھنچے تو شام ڈھلنے کو تھی. سامان اتار کر آرام کی نیت سے ٹینٹ کی جانب بڑھا تو آرکی نے تھورایا سٹلائٹ فون یر، جو باہر کی دنیا سے کیمپ کا واحد رابطہ تھا ، آج صبح ملنے والی ڈیوڈ کی ماں کے انتقال کی خبر سنائی . تعزیت کے لئے ڈیوڈ کے ٹینٹ میں جھانکا تواسے صلیب مقدس کی شبیہ کے مقابل مناجات میں مصروف پایا . جب حضرت عیسیٰ مصلوب ہوے تو رومی سلطنت کی عیسائ دشمنی کے خوف سے صرف چند ہی عیسائ دنیا میں موجود تھے . پھر تین سو چوبیس ص ع میں جب رومی بادشاہ کونسٹنٹین نے عیسائ مذہب اختیار کر لیا تو عیسائیت رومی زیر اثر بلکہ دور دراز علاقوں جیسے اتھوپیا تک پھیل گئی . ڈیوڈ  مجھے دیکھ کر ٹینٹ سے باہر نکل آیا .   پھر ہم بہت دیر تک ماؤں کے بارے میں باتیں کرتے اور اس بات پر حیران ہوتے رہے کہ زمان و مکان ، نسل ، مذہب ، معاشرت سے بے نیاز اور بالا تر تمام ماؤں کی ایک الگ دنیا ہوتی ہے جس کے رنگ ، موسم اور آرزوں کے دھڑکنے کی صدا بالکل ایک جیسی ہوتی ہے
ایک سو پچاس ص ع  میں فنون لطیفہ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی . چین میں ہان بادشاہوں کی سر پرستی میں کانسی کی مجسمہ سازی میں حقیقت نگاری اپنے عروج کو پوہنچی . دو سو پچاس ص ع میں چینیوں نے ایسی ہاتھ گاڑی بنا لی جس پر ایک سو پچاس کلو گرام وژن اٹھایا جا سکتا تھا . ادھر میکسکو میں تین سو ص ع میں ٹوٹی ہوکن میں  ایک لاکھ بیس ہزار آبادی کا ایک شہر تعمیر ہوا جس میں جا بہ جا اہرام نما عبادتگاہیں بنی ہوئی تھیں . ہندوستان میں تین سو بیس ص  ع  میں گپتا خاندان کے دور حکومت میں امن ، خوشحالی ، علمی اور سائنسی ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوا . افریقہ میں اتھوپیا اور اریٹریا کے علاقے میں اکسم بادشاہوں نے روم اور ہندوستان کے تجارتی راستوں پرسو ص  ع  سے لے کر نو سو چالیس ص ع  تک منظم حکمرانی کی . گرینائٹ پتھروں سے بنی مینار نما عالیشان یادگاریں آج بھی اس طویل دور شہنشایت کی یاد دلاتی ہیں —– جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *