Skip to content
Home » Blog » صلیبی جنگ اور قطب نما، وادی گم ، انشے سیریل ، گیارہویں قسط Crusades and compass, Bygone Valley, Episode 11

صلیبی جنگ اور قطب نما، وادی گم ، انشے سیریل ، گیارہویں قسط Crusades and compass, Bygone Valley, Episode 11

Episode 11 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization called early middle ages from 1065 AD to 1206 AD when Church had great power in Europe and Pope persuaded Christians to fight the Muslims in Crusades in Middle East. The Arabic and Chinese sailors used magnetic compass  . Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by

Shariq Ali

صلیبی جنگ اور قطب نما، وادی گم ، انشے سیریل ، گیارہویں قسط
آج امروز بیس کیمپ اور حد نظر تک پھیلی وادی گم دھوپ میں نہا رہی تھی . میں اور ڈیوڈ چٹان سے ٹیک لگانے اور پاؤں پھیلاے زمین پربیٹھے دور تک نظر آنے والی پگڈنڈیوں ، ندیوں اور سبزہ زاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے . ڈیوڈ نے چرمی بیگ سےاپنے بچپن کی تصویر نکال کر مجھے دکھائی .پس منظر میں رنگین شیشوں میں ڈھلی تصویروں سے سجا شان دار چرچ  اور سامنے کالا سوٹ پہنے ڈیوڈ . کہنے لگا . پہلی بار دس سو پینسٹھ ص ع میں یورپ میں چرچ رنگین شیشوں میں ڈھلی تصویروں سے سجانے گئے . اس زمانے میں  پورے یورپ پر مذہب کا غلبہ تھا اور امور حکومت میں ہر طرف پادری چھاۓ ہوے تھے .  مذہبی تسلط کے تاریک دورکا آغاز . پادری سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ہونے کی وجیہ سے استاد ، طبیب  اور بادشاہوں کے مشیر تھے . اسی زمانے میں پوپ نے عیسیٰیوں کو صلیبی جنگوں پر اکسایا تاکے مقدس یروشلم پر قابض ہوا جا سکے . پھر دس سو چھیاسٹھ ص ع میں انگریز حسٹنگز کے ساحل پر  نارمن حملہ اوروں سے شکست کھا گئے  نارمن تھے توسکنڈے نوین لیکن فرانس کے شہر نورمنڈی میں آباد ہونے کی وجیہ سے وہ  نارمن کہلانے . انہوں نے انگلستان میں جگہ جگہ مضبوط قلعے تعمیر کیے جہاں سے مقامی لارڈ ارد گرد کے علاقوں پر حکمرانی کیا کرتے تھے. میں نے موقع دیکھ کر ڈیوڈ کی جانب سوکھے انجیرکا پیکٹ بڑھایا اور کہا .اسی اثنا میں چین میں دس سواٹھاسی ص ع میں گھڑیال ایجاد ہوا اور دس سو  نوے میں چینی اور عربی ملاح سمندری مہم میں مقناطیسی قطب نما کا استعمال کرنے لگے . دس سو چھیانوے ص ع  وہ  سال ہے کے جب پوپ کے اکسانے پر مغربی یورپ سے بہت سے لوگ یروشلم اور مقامات مقدسہ کو فاتح کرنے نکلے لیکن بالاخر گیارہ سو ستاسی ص ع میں صلاح الدین ایوبی کی فوجوں نے بے جگری سے لڑتے ہوۓ یروشلم پر دوبارہ قبضہ کر لیا. بارہ سو چھے ص ع میں چنگیز خان وسطی ایشیا میں دور تک پھیلی سلطنت کے قیام میں کامیاب ہوا —— جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *