اے پی کیورینزم، دوسری بات ، سوچ کا سفر ، شارق علی اے پی کیورس اس بات کی وکالت کرتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ نیک راہ عمل درد و الم سے پاک پرسکون اور پر مسرت زندگی کا حصول ہے۔ جسمانی درد اور زہنی خوف سے آزاد ایسی زندگی ہمیں میانہ روی، رواداری، انصاف اور اعتدال ہی سے حاصل ہو سکتی ہے۔ اس کے بالکل بر عکس، عیش و عشرت کے دلدادہ لوگوں نے اس کے فلسفے کو توڑ مروڑ کر اپنے طرز زندگی کی حمایت میں پیش کیا۔ مثلآ یہ کہ کھاؤ پیو عیش کرو کیونکہ دنیا محض چار دن کی ہے۔ لذتوں کا حصول ہی مقصد زندگی ہے۔ حالانکہ اس کے خیال میں ہر خواہش اور خوشی کا بغیر سوچے سمجھے پیچھا کرنا عقلمندی نہیں ۔ بظاہر دکھنے والی خوشی کا انجام تکلیف دہ بھی ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر شراب اور چاکلیٹ یا مرغن غذاوں کے زیادہ استعمال کا انجام صحت کی خرابی ہو گا