اے پی کیورس ، پہلی بات ، سوچ کا سفر ، شارق علی یہ فلسفی 341 قبل مسیح میں یونان کے علاقے ساموس میں پیدا ہوا اور 270 قبل مسیح میں ایتھنز میں وفات پائی۔ اس کے قایم کردہ مخصوص مکتب فکر کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں موجود ہیں۔ در اصل وہ ایک اخلاقی فلسفی تھا۔ اچھی زندگی کیا ہوتی ہے جیسے اہم اور بنیادی سوال کے جواب کا متلاشی۔ اس کا طرز فکر بھر پور ، پر مسرت اور لطف سے بھری زندگی کی وکالت ضرور کرتا ہے لیکن بے راہروی اور بے سمتی کی بالکل نہیں۔ اس کا طرز فکر 400 قبل مسیح سے لیکر 400 صدی عیسوی تک کے معاشرے پر اثر انداز ہوتا نظر آتا ہے