Shariq Ali
دلچسپ گفتگو ، ٹک ٹوک ، شارق علی
پہلی بات ، ریسرچ
دلچسپ گفتگو، کرنے والے لوگ پڑھے لکھے تمیز دار اور تعلیم یافتہ سمجھے جاتے ہیں. لوگ ایسے لوگوں کی باتوں کو غور سے سُنتے ہیں، اُن کا احترام کرتے ہیں اور پبلک اُنہیں اہمیت دیتی ہے۔ ہوسکتا ہے تم کو کسی محفل میں کوئی تقریر کرنی ہو یا کہیں اپنے ساتھیوں کو کوئی جوک سنانا ہو، دونوں صورتوں میں یہ چند باتیں تمہاری مدد کریں گی۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ جس ٹاپک پر بھی تم بات کررہے ہو۔ اس کے بارے میں تمہیں خوب معلومات ہونی چاہییں۔ کیا تم نے اس ٹاپک پر کوئی ذاتی ریسرچ کررکھی ہے؟ جو تمہاری راے ہے وہ تو ٹھیک ہے لیکن کیا اس کے علاوہ تم دوسروں کی راے اور سوچ کو بھی سمجھتے ہو؟ کسی بھی موضوع پر اچھی گفتگو کرنے سے پہلے تھوڑی سی ذاتی ریسرچ کر لی جاے تو بہتر ہوتا ہے۔