Skip to content
Home » Blog » Sharabor شرابور ، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، چھیاسیواں انشا Soaked, Grandpa & me, Urdu/Hindi Podcast Serial, Episode 86

Sharabor شرابور ، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، چھیاسیواں انشا Soaked, Grandpa & me, Urdu/Hindi Podcast Serial, Episode 86

Niagara Falls not only flows with scenic might but also reminds us the brave human attempts to flow with it and to walk over it. Feel the mist of Niagara in this story

This Inshay serial (Urdu/Hindi flash fiction pod cast) takes you through the adventures of a teenage boy and the wisdom of his Grandpa. Mamdu is only fifteen with an original mind bubbling with all sorts of questions to explore life and reality . He is blessed with the company of his grandpa who replies and discusses everything in an enlightened but comprehensible manner. Fictional creativity blends with thought provoking facts from science, philosophy, art, history and almost everything in life. Setting is a summer vacation home in a scenic valley of Phoolbun and a nearby modern city of Nairangabad. Day to day adventures of a fifteen year old and a retired but full of life 71 year old scholar runs side by side.

Listen, read, reflect and enjoy!

شرابور ، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، چھیاسیواں انشا، شارق علی
پارک وے کی مصروف سڑک عبور کر کے باغ میں داخل ہوا تو دائیں طرف بلند و بالا جدید عمارتوں کا سلسلہ نظر آیا. دریا کے مغربی کنارے پر واقع یہ چھوٹا سا باغ آبشار سے اتنا نزدیک تھا کہ گرتے پانی کی مسلسل آواز سنی جا سکتی تھی. سبز لان، خوش رنگ پھول، تناور میپل کے درخت، ہر طرف موجود خوش لباس سیاح.  مسیساگا سے ٹورنٹو اور پھر نیاگرا ڈسٹرکٹ تک گو ٹرانزٹ کے سفر کی تھکن بینچ پر بیٹھ کر دور کر چکا تو دنیا کا ساتواں عجوبہ دیکھنے نکلا. انکل کینیڈا کا ذکر کر رہے تھے.  بولے.بہت بلندی سے گرتی آبشاروں کا مسحور کر دینے والا منظر دیکھا. حسن ایسا کہ سانس رکتی ہوئی محسوس ہو. قدرت کی طاقت کے احساس سے شرابور میں کچھ دیر مبہوت اور خاموش کھڑا رہا. نیاگرا فالز اونٹاریو اور نیو یارک کی سرحد پر واقع تین آبشاروں کا مشترکہ نام ہے. امریکی ، برائیڈل ویل اور کینیڈین ہارس شو. بلا شبہ ہارس شو سب سے وسیع  اور خوبصورت ہے. دادا جی بولے، یہ دس ہزار پہلے گلیشیئرس کی تبدیلیوں سے وجود میں آئیں تھیں. فرانسیسی راہب اور مہم جو لوئی ہنیپین نے ١٦٧٨ میں انہیں دریافت کیا. ١٧٠ فٹ کی بلندی سے گرتا بے تحاشا پانی دنیا کا پسندیدہ سیاحتی مقام بھی ہے اور بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بھی. کئی دلچسپ واقعات اس سے منسوب ہیں. انکل بولے. ١٩٠١ میں پہلی بار بیرل میں بند ہو کر اس آبشار سے گرنے اور زندہ بچ نکلنے والی اینی ایڈسن ٹیلر ایک تریسٹھ سالہ غریب بیوہ تھی جس کا خیال تھا کے یہ کارنامہ اسے دولت مند بنا دے گا. اس زمانے میں نہ ٹی وی تھا نہ انٹرنیٹ اور شاید اسی لئے نہ شھرت ملی اور نہ دولت. وہ اگلے بیس سال زندہ رہی اوریہیں پارک وے پر ٹھیلا لگائے  چھوٹی موٹی چیزیں بیچ کر گزارا کیا. انتقال ہوا تو پاس پھوٹی کوڑی تک نہ تھی. ہورن بلوور یا میڈ آ ف دی مسٹ میں بیٹھے آپ؟ میں نے پوچھا. بولے. آبشار سے بھیگی ہوئی قربت کا انوکھا تجربہ تھا وہ. بوٹ چلانے والوں کی کوشش تھی کہ گرتی آبشار کے قریب تر پہنچیں لیکن پانی کے بہاؤ کی طاقت اسے تنکے کی طرح پیچھے دھکیل دیتی تھی. پھر ہرطرف اڑتے پانی کی بوچھاڑ اتنی تیز کہ سر سے پیر تک اوڑھی ہوئی برساتی کے باوجود سب سیاح شرابور. بوٹ ہارس شو کے مرکز میں پہنچی تو لگا ہر سمت آسمان سے گرتی آبشار ہے اور بیچ میں ہم. لفظوں یا تصویروں میں وہ کیفیت بیان ہو ہی نہیں سکتی. محسوس کرنے کی چیز ہے وہ تجربہ. یا نی آپا بولیں. ٢٠١٢ میں امریکی اور کینیڈین حکومتوں کی اجازت سے اپنا پاسپورٹ جیب میں ڈالے ایک اسٹنٹ مین نک والینڈہ نے تنی ہوئی رسی پر پیدل چل کر نیاگرا فالز کامیابی سے عبور کی تھی. انکل نے کہا. سب سے حیران کن واقعہ ١٩٦٠ میں حادثاتی طور پر کشتی بھٹک جانے کے باعث  ایک سات سالہ بچے کا بغیر حفاظتی لباس کے اس آبشار سے نیچے گرنا تھا. میڈ آف دی مسٹ نے اسے دریا سے زندہ نکالا توصرف چند خراشیں تھیں اس کے جسم پر………..جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *