وہ ایتھنز کے امیر اور معزز خاندان میں پیدا ہوا۔ اس زمانے کے دوسرے امیروں کی طرح اسے بھی سیاست اور فلسفے سے دلچسپی تھی۔ سقراط اس کا استاد تھا اور ہیرو بھی۔ ایتھنز میں سقراط کے بہت سے دشمن تھے کیونکہ وہ لوگوں کے کردار میں موجود تضادات مکالمے کے زریعے سامنے لے آتا تھا۔ سچ بولنے کے اس جرم میں بالاخر اسے زہر کا پیالہ پینا پڑا۔ اس واقعے نے افلاطون کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ وہ ایتھنز کے سیاسی نظام کی منافقت سے مایوس ہو کر پورے یونان ، مصر ، شمالی افریقہ اور اطالیہ کی سیاحت کے لیے نکل گیا۔ وہ پایتھاگورس سے بھی بہت متاثر تھا۔ اس کے اسکول اکیڈمی کے دروازے پر لکھا تھا۔ جو جیومیٹری سے ناواقف ہے اسے داخل نہ ہونے دو۔ اس کے خیال میں ہر حکمران پر لازم ہے کہ وہ فلسفی بھی ہو۔ تاکہ وہ زندگی کے معاملات کو سمجھ سکے. انھیں حل کر سکے
Home » Blog » Life _ PLATO – Footsteps of Thought _ Tiktok Schoolدوسری بات ، افلاطون ، زندگی
Life _ PLATO – Footsteps of Thought _ Tiktok Schoolدوسری بات ، افلاطون ، زندگی
- by Ramsha Ali