Skip to content
Home » Blog » Fiction or Truth _ PLATO – Footsteps of Thought _ Tiktok School پہلی بات ، افلاطون ، فکشن یا سچ

Fiction or Truth _ PLATO – Footsteps of Thought _ Tiktok School پہلی بات ، افلاطون ، فکشن یا سچ

ایتھنز کا رہنے والا یونانی فلسفی چار سو ستائیس بی سی میں پیدا اور تین سو اڑتالیس بی سی میں اسی سال کی عمر میں رخصت ہوا۔ سقراط کے شاگرد اور ارسطو کے استاد کو بعض مفکر اتنا عظیم مانتے ہیں کے ان کے خیال میں فلسفے کی پوری تاریخ اس کے مکالموں پر کیے گئے تبصروں کے سوا کچھ اور نہیں۔ اس کی کتابیں مکالموں کی صورت میں لکھی گئی ہیں۔ سقراط مرکزی کردار اور ہیرو ہے۔ وہ مختلف خیالوں کی حمایت اور مخالفت میں دی گئی دلیلیوں کو درستگی اور سمت دیتا ہے۔ یہ تحریریں بے حد دلچسپ ہیں۔ افلاطون بے حد ذہین فکشن نگار بھی تھا۔ اس کی لکھی تمثیلیں اور مکالمے حقیقت پر مبنی ادب کا شاہکار ہیں۔ یہ تحریریں سو فیصد تاریخی صداقت تو نہیں لیکن بنیاد حقیقت پر ضرور ہے۔ بعض کا خیال ہے وہ سقراط کو کردار بنا کر اس کے ذریعے بہت سارے ایسے نظریات بیان کرتا ہے جو دراصل خود اس کے اپنے خیالات تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *