Skip to content
Home » Blog » چار خوبیاں ، چھٹی بات ، سٹویک فلسفہ

چار خوبیاں ، چھٹی بات ، سٹویک فلسفہ

  • by

سٹویک فلسفی خود اپنے اندر  بہتری لانے کے لیے  چار خوبیوں کے حصول پر زور دیتے ہیں  ۔ پہلی خوبی ہے عملیت پسند دانشمندی۔ اس سے مراد ہے کسی پیچیدہ مسئلے کو صاف طور پر سمجھنا اور اس مشکل کو حل کرنے کے لیے بھرپور حکمت عملی اختیار کرنے کی صلاحیت رکھنا۔ دوسری خوبی ہے میانہ روی ۔ زندگی کے ہر پہلو میں اعتدال اور برداشت کا اختیار کرنا. تیسری خوبی ہے انصاف۔ یعنی ہر ایک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنا۔ ان لوگوں سے بھی جنہوں نے برای اور زیادتی کا راستہ اختیار کیا ہو. چوتھی خوبی ہے جرات۔ صرف غیر معمولی صورتحال مثلاً جنگ میں جرات کا مظاہرہ نہیں بلک زندگی کی روزمرہ جدوجہد میں بااصول زندگی اور رزق حلال کمانے کی جراتمندی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *