Skip to content
Home » Blog » اعتراض ، ساتویں بات ، سٹویک فلسفہ

اعتراض ، ساتویں بات ، سٹویک فلسفہ

  • by

 بعض دانشوروں کی راے میں اسٹویک فلسفے کی بیشتر خوبیوں کے باوجود ایک بظاہر کمزوری یہ ہے کہ وہ ایک بہترین سماج کے حصول کی جدوجہد کے بجاے فرد کو جو بھی حالات موجود ہوں ان کے مطابق خود کو ڈھال لینے کی ترغیب دیتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ فلسفہ سماجی جدوجہد کے زریعے بہترین معاشرے کے قیام کے بجائے اندرونی شخصی انقلاب پر زور دیتا ہے۔ ٹھیک بات یہ ہے کہ سٹویک فلسفہ شخصی خوبیوں کے حصول اور خود کو بہتر بنانے پر ضرور زور دیتا ہے لیکن وہ سماج میں ہونے والے ظلم و ستم سے بے نیاز ہونے کی تلقین نہیں کرتا . رومن عروج کی بنیاد غلاموں کے دم قدم سے قایم معیشت پر تھی لیکن اس دور میں بھی سینیکا نے اس ظلم کی مخالفت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *