Skip to content
Home » Blog » مکالمہ ، سقراط ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکولSocratic Dialogue, Footsteps of thought , TikTok School

مکالمہ ، سقراط ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکولSocratic Dialogue, Footsteps of thought , TikTok School

یونان کا سقراط دنیا کا سب سے بڑا فلسفی ہے۔ چار سو انہتر بی سی میں پیدا اور تین سو ننانوے بی سی میں وفات پای۔ اس نے کوی خیال یا نظریہ پیش نہیں کیا۔ بلکہ یہ سکھایا کے مکالمہ کس طرح مشکل مسءلوں کو سمجھنے اور سچ کی تلاش میں مدد دے سکتا ہے۔ وہ بظاہر روزمرہ زندگی کے عام سے سوال اٹھاتا ہے۔ پھر یہ عظیم استاد اپنے شاگردوں کو ان سوالوں پر ہونیوالے مکالمے کے زریعے ساری انسانیت کے لیے اعلیٰ اخلاقی معیار کی تلاش کے سفر کی تعلیم دیتا ہے۔ اس سے پہلے کے تمام فلسفی کاینات اور قدرتی اصولوں پر غور کرتے تھے۔ اس نے اخلاقیات کو فلسفے میں مرکزی مقام دیا۔ اس کے چاہنے والے بہت سے شاگرد تھے اور چند جانی دشمن بھی جن کے جھوٹے الزام سے اسے موت کی سزا ملی۔ وہ سچ کے لیے زہر کا پیالہ پینے سے بالکل نہ ڈرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *