Skip to content
Home » Blog » مارکس اوریلیس، زندگی ، پہلی بات ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

مارکس اوریلیس، زندگی ، پہلی بات ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

  • by

وہ ایک رومن بادشاہ اور عظیم سٹویک فلسفی تھا۔  سن 121 میں روم میں پیدا ہو۔  صرف سترہ سال کی عمر میں بادشاہ بنا۔ ایک سو اسی میں اس کی موت سے عظیم رومن دور یعنی پیکس رومانا ختم ہوا۔ وہ پلیٹو کے تصوراتی فلسفی بادشاہ کی جیتی جاگتی مثال تھا۔ہوسکتا ہے ہم یہ سمجھ بیٹھیں کہ اس بادشاہ کی زندگی آسان تھی۔ ایسا ہرگز نہ تھا۔ زیادہ تر عمر جنگی مہمات اور جسمانی درد سے مقابلہ کرتے گزری۔ اسٹویک فلسفے نے مشکل میں اس کا ساتھ دیا۔ عمر کے آخری دس سالوں میں خود اپنی اصلاح کی غرض سے اس نے اپنی یادداشتیں لکھیں۔ سٹویک فلسفے کی  بھرپور وضاحت کی۔ اچھوتے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔  یہ کتاب میڈیٹیشن کے نام سے آج بھی محفوظ ہے۔ نیلسن منڈیلا سمیت بہت سے قائدین اور عام لوگوں نے اس سے فایدہ اٹھایا پے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *