Skip to content
Home » Blog » ایپکٹیٹس کی فکر ، دوسری بات ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

ایپکٹیٹس کی فکر ، دوسری بات ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

  • by

اس کی دو کتابیں دی ہینڈ بک اور ڈسکورس اس کی فکر کی بھرپور نمایندہ ہیں۔ یہ دونوں کتابیں اس کے شاگرد آریان نے  مرتب کی تھیں۔ بنیادی موضوع اخلاقیات ہے ۔ وہ زندگی کی ذمہ داری خود اپنے ہاتھ میں لینے پر زور دیتا ہے۔  دانشمندی  کو خوشی کا راستہ قرار دیتا ہے۔ عقلی دلائل کے مطابق گزاری زندگی اس کے خیال میں فطرت سے ہم اہنگ ہے۔  وہ کہتا ہے کہ ہم حالات کی وجہ سے نہیں بلکہ سوچ کے انداز کی وجہ سے دکھ اٹھاتے ہیں۔ امیر وہ نہیں جس کے پاس زیادہ دولت ہے بلکہ وہ جس کے پاس کم خواہشات ہیں۔ اطمینان حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم ان چیزوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں جو ہمارے قابو میں نہیں۔ مثلا بس سے باہر حالات ، ہمارا ماضی اور مستقبل۔ ہمیں اپنی سوچ اور رد عمل پر قابو پانا چاہیے  صرف یہ نہ کہو کے تم نے کتابیں پڑھی ہیں بلکہ اپنی سوچ اور عمل میں اس دانشمندی کا مظاہرہ بھی کرو۔ حقیقی مسائل اس قدر دکھ نہیں پہنچاتے  جتنے ذہن میں اٹھنے والے خدشات اور مفروضات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *