Skip to content
Home » Blog » فتح پور سیکری ، سامراج ، چھٹا انشا ، انشے سیریل ، ویلیوورسٹی ، شارق علیFatehpur Sikri,IMPERIALISM, INSHAY SERIAL, 6TH EPISODE

فتح پور سیکری ، سامراج ، چھٹا انشا ، انشے سیریل ، ویلیوورسٹی ، شارق علیFatehpur Sikri,IMPERIALISM, INSHAY SERIAL, 6TH EPISODE

In this episode discover how Mughal Empire became weaker and East India company became politically and militarily stronger in India while progressing towards British Raj.

فتح پور سیکری ، سامراج ، چھٹا انشا ، انشے سیریل ، ویلیوورسٹی ، شارق علی
فتح پور سیکری کی سیر ہمارے بچپن کی حسین یادوں میں سے ایک ہے . اب جو جھلکیاں یاد رہ گئیں ہیں ان میں سے ایک منظر تو بلند دروازے کی سیڑھیاں  چڑھتے ہوے سرخ اینٹوں سے بنی تاریخی عمارتوں کے سلسلے کو دیکھ کر حیران ہوتے چلے جانا ہے. ہم سب بانو امی کو گھیرے ان کے بچپن کی یادیں سن رہے تھے . بولیں . اکبر بادشاہ نے فتح پور سیکری کو اپنا دوسرا دارالحکومت بنایا تھا. ہمارے والد کے لئے تو سلیم الدین چشتی کے مزار  پر حاضری دینا اور فاتحہ پڑھنا وہاں جانے کا سب سے بڑا جواز تھا. لیکن ہم بچے خاص طور پر میں اور انوری جودا بائی کے محل میں جا کر بے حد خوش ہوتے تھے . اکبر اور جودا سے منسوب کہانیاں ان در دیوار میں ہمارے لئے گویا زندہ ہو جاتی تھیں  . ایک سحر سا تھا پورے علاقے میں. ہم سوچتے کیسا لگتا ہو گا جب اس بڑے سے حوض کے بیچ اس سنگ مرمر کے چبوترے پر تان سین دیپک راگ سناتے ہوں گے . دیوان خاص میں اکبر نورتنوں کے بیچ بیٹھا حکو متی معاملات کی دیکھ بھال نجانے کیسے کرتا ہو گا . پھر وہاں کے باغوں اور قدیم درختوں کے ساے میں بیٹھنا بڑا انوکھا تجربہ تھا .  گویا فتح پور سیکری مغل حکمرانی کی ایک ایسی مثال تھی جس میں ہندو ، عیسا%A

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *