Skip to content
Home » Blog » دور دلائل ،وادی گم ، انشے سیریل ، سترہویں قسط Age of Reason, Bygone Valley, Episode 17

دور دلائل ،وادی گم ، انشے سیریل ، سترہویں قسط Age of Reason, Bygone Valley, Episode 17

Episode 17 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 1726 AD to 1759 AD when Jonathan Swift published the satire Gulliver`s Travels, French thinkers used reasoned arguments to challenge ideas e.g. divine right of kings, Denis Diderot compiled the first encyclopedia and British took control of Bengal after victory in battle of Plassey. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by

Shariq Ali

دور دلائل ،وادی گم ، انشے سیریل ، شا رق علی،  سترہویں قسط
برفباری تیزتھی اور مسلسل. آج فائر کیمپ کی نشست ممکن نہ تھی . میں وقت گزاری کے لئے ڈیوڈ کے ٹینٹ میں پوھنچا تو خوش ہو کر اس نے مجھے ڈارک چاکلیٹ کا فراخدلانہ ٹکڑا کھانے کو دیا . میں نے کونے میں پڑی گلیورز ٹریول کو اٹھاتے ہوے کہا . جوناتھن سویفٹ کی سترہ سوپچیس ص ع میں لکھی گئی یہ کتاب آج بھی تر و تازہ ہے . اٹھارویں صدی کے اوائل میں سب سے زیادہ دور رس اور نتیجہ خیز کام فرانس کے مفکروں اور ادیبوں نے کیا تھا . معاشرے میں رائج تصورات کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے بجانے عقلی دلائل کی مدد سے انھیں از سر نو پرکھنے کی جرات مندانہ کوشش کر کے . اپنی تحریروں اور فن پاروں میں شامل استدلالی مکالموں میں صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے کی مثال قائم کر کے. مثال کے طور پر انہوں نے بادشاہ کے الوہی حق حکمرانی کے رائج تصور کو غلط ثابت کر کے عام آدمی کی رائے اور مرضی کو حکمرانی کی بنیادی شرط قرار دیا . اس فکری انقلاب کے ساتھ اس صدی میں ہونے والی عظیم صنعتی ایجادوں نے انسانی تہذیب پر انمٹ نقوش چھوڑے . ڈیوڈ نے گرم قہوہ میری طرف بڑھایا اور کہا .جان کے نے سترہ سو تنتیس ص ع میں فلائنگ شٹل ایجاد کر کے کپڑا بنانے کو حیرت انگیز طور پر آسان اور تیز رفتار بنا دیا تھا . شمالی انگلستان میں ہونے والی یہ ایجاد پوری دنیا میں صنعتی انقلاب کے آغاز کا سبب ثابت ہوئی . انگلستان ہی میں رابرٹ بیکویل نے سترہ سو پچاس ص ع میں سائنسی طریقے  استعمال کر کے جانوروں کی افزائش میں نمایاں کامیابی حاصل کی اوریہی طریقے رائج ہو کر پوری دنیا میں زرعی انقلاب کا موجب بنے . سترہ سو باون ص ع میں بینجامن فرینکلن نے ثابت کیا کے آسمانی گرج چمک بجلی ہی کی ایک قسم ہے اور اس سے بچاؤ کے لئے کنڈکٹر ایجاد کیا . سترہ سو پچپن ص ع میں آنیوالے زلزلے نے پرتگال کے شہر لزبن کے دو تہائی حصے کو تباہ کر دیا . ادھر کینیڈا میں سترہ سو انسٹھ ص ع  میں برطانوی فوجوں نے کیوبک میں فرانسیسی فوجوں کو شکست دے کر پورے کینیڈا پر اپنی گرفت مظبوط کی . فرانس میں ڈینس دیدروٹ نے سترہ سو اکیاون ص ع میں دنیا کا پہلا انسیکلو پیڈیا مرتب کیا . سترہ سو ستاون ص ع میں انگریزوں نے لارڈ کلاوکی قیادت میں جنگ پلاسی جیت کر بنگال کو اپنے زیر نگین کر لیا —— جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *