Skip to content
Home » Blog » امریکی انقلاب ، موزارٹ اور فولادی پل، وادی گم ، انشے سیریل ، اٹھارویں قسط American revolution, Mozart and Steel Bridge, Bygone Valley, Episode 18

امریکی انقلاب ، موزارٹ اور فولادی پل، وادی گم ، انشے سیریل ، اٹھارویں قسط American revolution, Mozart and Steel Bridge, Bygone Valley, Episode 18

Episode 18 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 1760 AD to 1783 AD when people of north America began to oppose British taxes, eight year old Mozart wrote his first symphony, American revolution began with the battle of Lexington and Montgolfier brothers made the first human flight on hot air balloon.  Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by

Shariq Ali

امریکی انقلاب ، موزارٹ اور فولادی پل، وادی گم ، انشے سیریل ، اٹھارویں قسط
ٹم نے میڈی ٹینٹ کا خراب مانیٹر چند ہی منٹوں میں ٹھیک کر دیا . نئی آنے والی کوہ پیما ٹیم میں شامل لمبے قد کا ہنس مکھ ،  امریکی شہر بوسٹن سے آیا ہوا ٹم، ایک قابل بائیو میڈیکل انجنیئر بھی تھا . میں نے شکریہ ادا کرنا چاہا تو ہنس کر بولا . خالی خولی شکریہ.  کیوں نہ ایک کپ چاے کا ہو جاے . میں نے سپرٹ لیمپ پر کیتلی رکھتے ہوے کہا . سنا ہے بوسٹن سے امریکی انقلاب شروع ہوا ؟ ٹم بولا . برطانوی سامراج کے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف امریکی عوام میں بے چینی تو سترہ سو سا ٹھ  ہی میں شروع ہو چکی تھی . لیکن عملی احتجاج ہم بوسٹن کے لوگوں نے سترہ سو تہتر  میں بندرگاہ پر چاے کی خالی پیٹیاں پھینک کر شروع کیا تھا . پھر سترہ سو پچہتر میں  لیکسنگٹن کی جنگ میں پہلی گولی چل گئی . وھی پہلی گولی جس پر فرد کی سوچ کو اہم سمجھنے والے آزاد خیال فلسفی اورشاعر ایمرسن نے لکھا تھا .  لیکسنگٹن میں گولی چلی ، دنیا نے آواز سنی . اس چھوٹی سی چنگاری نے پورے امریکا کو مسلح بغاوت کے دہکتے الاؤ میں تبدیل کر دیا جو مزید بڑھ کر باقاعدہ جنگ اور بالاخر سترہ سو تراسی میں امریکی آزادی کے مہکتے گلزار کی صورت کامیابی سے ہم کنار ہوئی . میں نے گرم چاے کا کپ ٹم کی طرف بڑھایا اور کہا . دوسری طرف روس میں سترہ سو باسٹھ  میں ملکہ کتھرین  دی گریٹ نے صنعتی ترقی اور عورتوں کی تعلیم پر زیادہ  توجہ دے کر بھرپور کامیابی حاصل کی تھی . سترہ سو چونسٹھ  میں موزارٹ نے صرف آٹھ برس کی عمر میں اپنی پہلی سمفنی ترتیب دی . برطانیہ کے جوزف آرک رائٹ نے سترہ سو ستاسٹھ  میں دنیا کی پہلی سپننگ مشین بنا لی جس سے کپڑے کی انڈسٹری میں انقلابی تبدیلی ممکن ہوئی . دریاے سیورن کو عبور کرنے کے لئے ادھر انگلستان میں کول بروک ڈیل کے مقام پر دنیا کا پہلا فولادی پل سترہ سو تہتر  میں تعمیر ہوا . برطانیہ کے جیمز واٹ نے  بھاپ کے انجن میں اہم تبدیلیوں سے اسے مزید کارآمد بنایا اور جلد ہی اس کا تبدیل  کیا ہواانجن دنیا بھر کی فکٹریوں میں استعمال ہونے لگا . سترہ سو تراسی  میں پیرس کے مونٹ گولفئر بھائیوں نے گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے میں پہلے جانوروں کو بیٹھا کر اور پھر خود بیٹھ کر کامیاب پرواز کی اور انسانی تاریخ میں پہلی بار فضاؤں سے پیرس کا نظارہ کیا . پرندوں کی طرح اڑنے کی انسانی آرزو کے لئے وہ ایک بھرپور اور کامیاب دن تھا —– جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *