Skip to content
Home » Blog » ابو نصر الفارابی ، زندگی ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

ابو نصر الفارابی ، زندگی ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

  • by

ابو نصر الفارابی ، زندگی ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

مسلمان ایرانی فلسفی اور سائنسدان  سن آٹھ سو بہتر میں ترکمانستان کے قصبے فاراب میں پیدا ہوا اور غالباً نو سو اکیاون میں دمشق میں وفات پای۔ یورپ اسے الفریبیس کے نام سے جانتا ہے۔  وہ فلکیات ، منطق اور موسیقی میں بھی کمال رکھتا تھا. بنیادی تعلیم فاراب اور بخارہ میں حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لیے بغداد آیا اور چالیس سال تک بغداد میں درس وتدریس میں مصروف رہا۔ بہت سی زبانوں اور علوم پر مہارت حاصل کی۔  ریاضی ، فلسفہ ، طب ، سماجیات اور موسیقی میں قابل قدر کام چھوڑا۔  ارسطو کے کام پر تبصرے لکھے اور منطق کو دو واضح حصوں میں تقسیم کیا۔  پہلا حصہ خیال یا تھیوری اور دوسرا ثبوت یا پروف۔ اس نے بہت سے آلات موسیقی ایجاد کیے۔ وہ انہیں بجانے میں بھی مہارت رکھتا تھا۔ اس کی فکر نے آنے والے مسلم مفکروں جیسے ابن سینا اور ابن رشد کے لیے بنیاد فراہم کی۔ اسے یورپ میں دوسرے استاد کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ پہلا استاد یعنی ارسطو اور دوسرا استاد یعنی الفریبیس۔  اس کی بیشتر عمر لکھنے پڑھنے اور تعلیم دینے میں گزری۔ وہ یونانی زبان پر عبور رکھتا تھا اور سیاسی بدحالی کے دور میں بغداد سے ہجرت کرکے دمشق پہنچا اور وہیں اس کی وفات ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *