سینیکا کی کتاب ایک اسٹویک کے خطوط ، انسانی تاریخ میں انگنت لوگوں پر اثر انداز ہوئی ہے۔ اس نے مختلف موضوعات پر سو سے اوپر مضامین ، بہت سے ڈرامے اور المیے تحریر کیے۔ اس کے چند افکار یہ ہیں۔ سچی خوشی آج کے موجود لمحے میں ہے۔ خوش وہ ہے جس میں حرص نہیں ۔ جو ہے اس میں شکر اور اطمینان ڈھونڈو۔ مستقبل کی فکر اور جھوٹی امیدوں میں نہیں۔ جب تیاری موقع سے ا ملتی ہے تو اسے خوش قسمتی کہتے ہیں ۔ زمین سے لے کر ستاروں تک کوئی راستہ آسان نہیں۔عظیم رحمتیں ہم انسانوں ہی کے درمیان اور خود انسانیت میں موجود ہیں۔ وہ جو دن رات کے خوف میں گزارتے ہیں اور رات صبح کے انتظار میں۔ نہ وہ دن میں زندہ رہے اور نہ ہی رات میں۔ غریب وہ نہیں جس کے پاس کم ہے بلکہ وہ جس کے پاس خواہش زیادہ ہے ۔ دنیا میں کوئی انسان بھی اتفاقا عقل مند نہیں