Skip to content
Home » Blog » سینیکا ، زندگی ، پہلی بات ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

سینیکا ، زندگی ، پہلی بات ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

  • by

سینیکا دی ینگر تین قبل مسیح میں اسپین کے شہر قرطبہ میں ایک امیر اور بااثر خاندان میں پیدا ہوا اور 65 صدی عیسویں میں وفات پائی۔ اسے بچپن ہی سے طویل بیماری کا سامنا رہا۔ وہ پانچ سال کی عمر میں اپنی خالہ کے ساتھ تعلیم کے لئے روم آیا وہاں اس نے علم کلام ، پای تھگورس اور اسٹویک فلسفے کی تعلیم حاصل کی۔ پہلے وہ وکیل بنا اور پھر آئندہ آنے والے رومن حکمران نیرو کا استاد مقرر ہوا۔ وہ ایک عظیم رومن فلسفی ، اعلی حکومتی عہدیدار ، ڈرامہ اور طنز و مزاح نگار کی حیثیت سے انسانی تاریخ پر اثر انداز ہوا ہے۔ اس نے غلاموں سمیت تمام انسانوں کے لیے برابری کے حقوق کی تعلیم دی۔ اسے بالآخر ظالم رومن حکمران اور اپنے شاگرد نیرو کے حکم پر کورسیکا میں پہلے جلا وطنی اور پھر جبرا خودکشی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کی بیوی نے بھی اس کے ساتھ موت کو گلے لگانا پسند کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *