زکریا الرازی ، زندگی ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی
عباسی خلیفہ کے دور میں سن 854 میں ایران کے شہر رے میں پیدا ہوا اور غالباً اکہتر سال کی عمر میں وفات پای۔ علمی ترقی کے اعتبار سے وہ مسلمانوں کا سنہری دور تھا۔ تاریخ میں وہ ایک عظیم فلسفی ، طبیب اور کیمیا دان کی حیثیت سے یاد رکھا جاے گا۔ اس نے ایک یہودی عالم سے طب اور فلسفے کی تعلیم حاصل کی۔ قابلیت اور طبی دریافتوں کے سبب اسے رے اور بغداد کے ہسپتالوں کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ موسیقی اس کا پہلا عشق تھا اور اس نے اس موضوع پر کتاب بھی لکھی۔ کیمیاگری میں اس کی ناموری سلفیورک ایسڈ اور ایتھانول کی ایجاد سے منسوب ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ میں وہ پہلا عظیم طبیب ہے جس نے طبی موضوعات پر بھرپور تحریریں لکھیں۔ عظیم مفکروں اور وقت سے آگے بڑھ کر سوچنے والوں کو اکثر اپنے دور کے رجعت پسندوں کے تشدد کا سامنا رہتا ہے۔ الرازی کو بھی رجعت پسند صاحب اقتدار سے ایسی ہی سزا ملی۔ اس کی لکھی کتابوں کے ضخیم مسودوں کو اس کے سر پر بار بار مارا گیا حتیٰ کے اس کی بینائی جاتی رہی