Skip to content
Home » Blog » Jheel Wadi جھیل وادی، دادا اور دلداده، انشے سیریل ، ننانواں انشا Lake District, Grandpa & me, Urdu/Hindi Podcast Serial Episode 99

Jheel Wadi جھیل وادی، دادا اور دلداده، انشے سیریل ، ننانواں انشا Lake District, Grandpa & me, Urdu/Hindi Podcast Serial Episode 99

Enjoy the beauty of the most popular national park in England. Romantic poets and writers such as William Wordsworth, Coleridge, and, of course, Beatrix Potter were in love with the panorama of hilltops, adorable valleys and glittering lakes
This Inshay serial (Urdu/Hindi flash fiction pod cast) takes you through the adventures of a teenage boy and the wisdom of his Grandpa. Mamdu is only fifteen with an original mind bubbling with all sorts of questions to explore life and reality . He is blessed with the company of his grandpa who replies and discusses everything in an enlightened but comprehensible manner. Fictional creativity blends with thought provoking facts from science, philosophy, art, history and almost everything in life. Setting is a summer vacation home in a scenic valley of Phoolbun and a nearby modern city of Nairangabad. Day to day adventures of a fifteen year old and a retired but full of life 71 year old scholar runs side by side.
Listen, read, reflect and enjoy!

جھیل وادی، دادا اور دلداده، انشے سیریل ، ننانواں انشا ، شارق علی
بالکل مری کے مال روڈ جیسی ڈھلان تھی. دونوں جانب مصروف ریستورانوں اور بنی سنوری دکانوں میں چھٹی کی فرحت بخش فرصت لئے گھومتے سیاح . فرق تھا تو بس  سنائی دیتی آوازوں ، لباس اور معیار زندگی میں انگریزی کا . ڈھلان نے موڑ مڑا تو ونڈرمیر جھیل کا کنارا نظر آنے لگا. لنگر انداز کشتیاں اور ٹکٹ کیبن کے سامنے لگی لمبی قطاریں. سلفیاں بناتے، فش اور چپس یا آ ئسکریم کھاتے، سوغاتیں اور پوسٹ کارڈ خریدتے یا بے مقصد گھومتے سیاح. یانی آپا انگلینڈ کے علاقے لیک ڈ سٹرکٹ کے قصبے بونیس آن ونڈرمیر کا ذکر کر رهی تهیں. بولیں. کنارے کی مصروف سڑک کے پیچھے خوش رنگ پھولوں سے لدی کشادہ کیاریوں کے ساتھ رکھی بنچیں تهیں اور پس منظر میں سبزے سے ڈھکی پہاڑی کی چوٹی پر  بنا پانچ ستاروں والاہوٹل . آج میری توجہہ میں ہلکی سی اداسی تھی . یانی آپا ، دادا جی اور انکل پٹیل کے ساتھ گزرتی یہ چھٹیاں چند روز میں ختم ہونےکو ہیں . کچھ ملال ان کہی باتوں کا ھے اور کچھ ان جذبوں سے ادھوری شناسا ئی کا کے جن کے راز ابھی مجھ پر کھلنا باقی ہیں . اس ملول خاموشی کو بھانپ کر یانی آپا دھیرے سے مسکرائیں اور ونڈرمیر کا ذکر ادھورا چھوڑ کربولیں . ایک کہانی ختم ھو بھی جائے تو سلسلہ ختم نہیں ہوتا ممدو. پھر اداسی کیسی؟ میں دل کی بات پکڑی جانے پر کچھ جھینپ سا گیا . دادا جی بولے. لاس کوکس فرانس کے قدیم غاروں میں کنداں تصویروں سے وہاٹس اپ تک، کہانی کا سفر تاریخ کا سبق بهی ھے اور مستقبل کی نشان دهی بھی. ٹی وی خبریں، ریڈیو نغمہ ، مونگ پھلی لپیٹا اخبار، یا آسمانی کتابیں، چھپا پیغام ، اچھوتا خیال تھامے کہانیاں ھی تو ہیں . قدیم آسٹریلین کہاوت ھے کہ کہانیاں سننے والوں کو یوں ڈ ھونڈ تی ہیں جیسے شکاری شکار. کہانی کہنے اور سننے والے کی مشترک دنیا ھے جس میں علامتیں مفہوم تک راستہ دیتی ہیں . علامتی زبان کیا بہت  مشکل ہوتی ھے دادا جی؟ میں نے پوچھا . بولے. بے حد آسان اور بہت بلیغ. ٹریڈ مارکس ، فوجیوں کے کندھوں پر سجے پھول اور ملکوں کے جھنڈے، علامتی زبان ہی تو ہیں . ماضی میں ڈھول کی آواز ، دھوئیں یا مشعل کی روشنی، اور پھر مورس کوڈ کی ٹک ٹیک سے پیغام رسانی فوجی اھمیت کی علامتی زبانیں تهیں. ٹریفک سگنل کی بتیاں اور سڑک پر فاصلوں کے نشان بھی تو عام فھم علامتی زبان ہیں. لیک ڈسٹرکٹ کا ذکر تو ره ہی گیا. موڈ بحال ھوا تو میں نے کہا. یانی آپا بولیں. زمانے کے سرد و  گرم چکھے ہیں اس علاقے نے . پچاس لاکھ سال پہلے آتش فشانی دائرے یا رنگ آف فائر کا حصہ تھا یه علاقہ. پھر بارہ ہزار سال پہلے برفانی دور سے گزرا. اب یہی چوٹیاں گھنے جنگلوں سے ڈھکی ہوئی ھیں اور وادیوں میں پھیلے سبزہ زار اور بکھری سولہ چھوٹی بڑی  جھیلوں کے کنارے آباد دلکش قصبے اور گاؤں ہیں. انکل بولے. انگریز شاعر ورڈس ورتھ یہیں پیدا ہوا تھا اور بیشتر زندگی یہیں گزاری. گراس میر کے قبرستان میں دفن ھے وہ. اس کی شاعری میں اس علاقے کی خوبصورتی کا بیان ملتا ھے. کولریج بھی مداح تھا ان جھیلوں کا . بچوں کی عالمی ادیبہ بیٹرکس پوٹر تو لندن چھوڑ کر یهیں آ بسی تھی . اس کے کردار اور کہانی کا پس منظر یہیں تخلیق ہوے . نیشنل ٹرسٹ نے میوزیم بنا دیا ھے اب اس کا گھر . یانی آپا بولیں . لاکھوں سیاح ہر سال مقامی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں . وینڈر میر جو  سب سے بڑی جھیل ھے، ١٨٩٥ کی سردی میں ہفتہ بھر برفانی میدان بنی رهی تو لوگوں نے  خوب چہل قدمی کی تھی . الزوا ٹر دوسری بڑی جھیل ھے اور بےحد حسین . کچھ پہاڑیوں میں گریفائٹ کے ذخیرے بھی مؤجود  ہیں اور اسی نسبت سے پنسل میوزیم بنایا گیا ھے وہاں. ہارڈ نوٹ کا قلعہ رومن زمانے کی قابل دید یادگار ھے…….جاری ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *