Skip to content
Home » Blog » Hairaton Ka Dais حیرتوں کا دیس، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، اکتالیسواں انشا Indonesia, a land of wonders, Grandpa & me, Urdu/Hindi Podcast serial, Episode 41

Hairaton Ka Dais حیرتوں کا دیس، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، اکتالیسواں انشا Indonesia, a land of wonders, Grandpa & me, Urdu/Hindi Podcast serial, Episode 41

Find a glimpse of thousands of islands between Asia and Australia and a world of wonders in this story.

This Inshay serial (Urdu/Hindi flash fiction pod cast) takes you through the adventures of a teenage boy and the wisdom of his Grandpa. Mamdu is only fifteen with an original mind bubbling with all sorts of questions to explore life and reality . He is blessed with the company of his grandpa who replies and discusses everything in an enlightened but comprehensible manner. Fictional creativity blends with thought provoking facts from science, philosophy, art, history and almost everything in life. Setting is a summer vacation home in a scenic valley of Phoolbun and a nearby modern city of Nairangabad. Day to day adventures of a fifteen year old and a retired but full of life 71 year old scholar runs side by side.

Listen, read, reflect and enjoy!

 حیرتوں کا دیس، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، اکتالیسواں انشا، شارق علی
صبح کی دھوپ میں سنگاپور کے ہاربرفرنٹ پر واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر لگی قطار میں چینی، مالے، سفید فام اور ایشیائی سب ہی رنگ دمک رہے تھے. کچھ ہی دیر بعد ہماری فیری سمندر پر ہلکورے لے رہی تھی . منزل صرف بیس میل دور انڈونیشیا کا جزیرہ باٹام تھی. بیشتر کا مقصد ڈیوٹی فری شاپنگ اور میرا حیرتوں کے دیس کی پراثراریت کی ایک جھلک دیکھنا، اسے محسوس کرنا تھا.  آج رات ہی سنگاپور کو واپسی تھی. ایکوئیٹر کے دونوں جانب بکھرے ساڑھے سترہ ہزار جزیرے جن میں سے صرف چھ  ہزار آباد ہیں. جاوا اور سماٹرا جیسے بڑے جزیرے بھی اور گھنے جنگلوں سے ڈھکے بے نام اور غیر آباد جزیرے بھی. نایاب جنگلی جانور، پودے ، دنیا کا سب سے بڑا پھول رفلیسیہ، سینکڑوں قومیتیں، زبانیں، رسم و رواج اور پچیس کروڑ آبادی والادنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک انڈونیشیا. باٹام پہنچے تو کچھ مایوسی ہوئی. ہر طرف تیز رفتار کاروباری انتظامات. تعاقب کرتے ڈیوٹی فری شاپنگ کے سیلز ایجنٹ، اشتہارا ت اور قریبی واقع سامان سے لدے مال. منصوبے کے مطابق ٹیکسی کاؤنٹر کا رخ کیا. کچھ مالے کچھ چینی نقوش والا بائیس سالہ  عریف دن بھر کے لیے میراگائیڈ اور ڈرائیور بن کر ساتھ ہو لیا. عریف طالب علم تھا لیکن چھٹیوں کے دنوں میں ٹورسٹ گائیڈ اور بے حد با خبر. کہنے لگا. جاوا میں ١٠ لاکھ سال پہلے بسنے والے ابتدائی انسانوں کے آ ثار ملتے ہیں. پھر یہ انسانی گروہ دوسرے جزیروں تک بھی پہنچے تھے. سولہویں صدی میں والندیزی تاجروں نے ان جزیروں کو وقتی قیام کے  لیے بہترین پایا. پھر انہوں نے انہیں ایسٹ انڈیز کا نام دے کر اپنی کالونی بنا لیا. انیس سو پینتالیس میں ہم ایک آزاد ملک بنے. عریف کی تجویز پر ویھاڑا کا بدھ مندر دیکھا. یہ سینٹرل فیری ٹرمنل سے بہت قریب تھااور بدھ مت کے ماننے والوں کے لئے ایک اہم مندر. بڑے ہال میں بدھ کا مجسمہ تھا  اور ساتھ کے نسبتن چھوٹے کمروں میں رحم کی دیوی اور دیگر مجسمے. ساتھ ہی چھوٹی دوکان جس میں بدھ مت سے متعلق اشیا رکھی تھیں اور ساتھ لگا ویجیٹیرن ریسٹورنٹ. ابلے ہوئے چاول، کوکونٹ دودھ اور ہلکے مصالحوں میں پکی تازہ سبزیاں. کھانے کے دوران عریف نے بتایا. پورے انڈونیشیا میں ٤٠٠ آتش فشاں ہیں جن میں سے تقریباً ڈیڑھ سو مسلسل آگ اگلتے رہتے  ہیں. یعنی دنیا بھر کے پچھتر فیصد آتش فشاں  یہاں پاے جاتےہیں. جکارتہ جو دا رلخلافہ ہے ایک کروڑ چالیس لاکھ آبادی پر مشتمل ہے. برساتی گھنے جنگلوں سے ڈھکے جزیروں میں شیر، چیتے، ہاتھی، ا ورنگوٹان ، جا ون رائنو اور کوموڈ و ڈریگن جیسی نایاب جنگلی حیات پائی جاتی ہے. ذراعت اور تیل آمدنی کے دو بڑے ذریعے ہیں اور کرنسی روپیہ کہلاتی ہے . بیڈ مںٹن کے لیۓ دیوانگی کی حد تک پسندیدگی پائی جاتی ہے اور اکثر اولمپک اور ورلڈ کپ میں گولڈ مڈل جیتا جاتا ہے. سب سے زیادہ پر اسرار کلیموٹو آتش فشاں  کے دہانے کے پاس تین ایسی جھیلیں ہیں جن کے پانیوں کا رنگ کبھی سبز، کبھی سرخ اور کبھی کالا ہو جاتا ہے. آتش فشانی کیمیکل کا پانی سے ملاپ اس رنگا رنگی کا سبب ہیں……… جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *