Skip to content
Home » Blog » Austin Main Jigar آسٹن میں جگر، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، پچانواں انشاء Buddy in Austin, Grandpa & me, Urdu/Hindi Podcast Serial, Episode 95

Austin Main Jigar آسٹن میں جگر، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، پچانواں انشاء Buddy in Austin, Grandpa & me, Urdu/Hindi Podcast Serial, Episode 95

Uncle Patel is remembering the occasion of sharing his golden memories with an old friend and play the songs of his youth once again. Enjoy the glimpse of Texas and Austin in this story

This Inshay serial (Urdu/Hindi flash fiction pod cast) takes you through the adventures of a teenage boy and the wisdom of his Grandpa. Mamdu is only fifteen with an original mind bubbling with all sorts of questions to explore life and reality . He is blessed with the company of his grandpa who replies and discusses everything in an enlightened but comprehensible manner. Fictional creativity blends with thought provoking facts from science, philosophy, art, history and almost everything in life. Setting is a summer vacation home in a scenic valley of Phoolbun and a nearby modern city of Nairangabad. Day to day adventures of a fifteen year old and a retired but full of life 71 year old scholar runs side by side.

Listen, read, reflect and enjoy!

آسٹن میں جگر، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، پچانواں انشاء، شارق علی
کار ڈاؤن ٹاؤ ن کے پاس سے گزری تو بلند و بالا عمارتوں سے سجی اسکائی لائن میں جدت کا تاثر تھا۔ چاند کی سطح پر بولا گیا پہلا لفظ تھا ہیوسٹن۔ انیس سو انہتر میں اپولو گیارہ سے نیل آرم اسٹرونگ نے جانسن اسپیس سینٹر کو مخاطب کر کے کہا تھا۔ ہیوسٹن سنو۔ عقاب کے قدم پر سکون بسیرے پر ہیں۔ میری منزل آسٹن تھا اور مقصد برسوں سے جدا جگری یار محمد علی سے ملنا جو ڈلاس سے آسٹن کے لئے پہلے ہی روانہ ہو چکا تھا۔ انکل پٹیل ٹیکساس کا ذ کر کر رہے تھے۔ بولے۔ پہلے تو اس امریکی ریاست پر اسپین، فرانس اور میکسیکو کے جھنڈے لہرائے۔ پھر یہ آزاد ہوئی اور بلآخر متحدہ امریکہ کا حصہ بنی۔ ہسپانویوں نے اسے ٹیجاس کا نام دیا تھا یعنی اتحادی۔ انگریزوں کے منہ چڑھا تو یہ ٹیکساس بن گیا۔ معدنی تیل، مویشیوں اور کھیتی باڑی سے مالا مال ہے یہ علاقہ۔ سمندر میں پایا جانے والا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ جس کی چوٹیاں جزیروں کی صورت سطح سمندر سے ابھر آتی ہیں، ٹیکساس ہی میں پایا جاتا ہے۔ یہیں جیک کلبی نے ٹیکساس انسٹرومنٹ نامی کمپنی میں کام کے دوران انٹیگریٹڈ سرکٹ یا آئی سی ایجاد کر  کے دنیا کی معیشت میں کمپیوٹر اور الیکٹرونک ترقی کے ذریعے انقلاب برپا کیا تھا۔ اپنے دوست کا بھی تو ذکر کیجئے؟ میں نے کہا۔ بولے۔ کریم آباد کی گلیوں میں وقت سے بے نیاز گھنٹوں باتیں کرتے گھوما کرتے تھے ہم دونوں۔ کالج کا ساتھ ۔ وہ پڑھاکو میں کھلنڈرا۔ بہت قابل، خوش شکل اور خوش گفتار محمد اب ڈلاس کا جانا مانا انٹینسیوسٹ ہے۔ میرا جانا اچانک ہوا تھا اور قیام مختصر۔ طے پایا کے ڈلاس اور ہویسٹن کے بیچ واقع  آسٹن میں پورا دن ساتھ گزار کر یادیں تازہ کی جائیں۔ کربی لین کیفے میں میکسیکن ویگن کیوسو  ناشتہ کر کے دروازے سے باہر آیا ہی تھا کہ میرے جگر نے گرم جوشی سے لپٹا لیا۔ دن بھر گھومے، خوب باتیں ہوئیں ۔ آسٹن میں دیکھا کیا آپ نے؟ یا نی آپا نے پوچھا۔ بولے۔ ٹیکساس کا مرکز اور یونیورسٹی ٹاؤن ہے آسٹن۔ کولوراڈو دریا کا تسلسل ہے لیڈی برڈ جھیل جو شہر کے بیچ میں سے گزرتی ہے۔ کشتیوں میں سیر کرتے طلبا، صاف ستھری اوپر نیچ سڑکیں اور جد یدبازار. سکستھ اسٹریٹ پر موسیقی پیش کرتے مقامی فنکار. پورے امریکہ کی سب سے بڑی حکومتی گنبد نما عمارت یا کیپیٹول جو  سر سبز پارک سے گھری ہوئی ہے۔ جھیل کے کنارے اور گلیوں میں خوب سیر کی اور کانگریس ایونیو برج پر سے شہر کا نظارہ کیا۔ مشہور ہے کہ اس پل کے نیچے مارچ سے نومبر کے دوران پندرہ لاکھ چمگادڑیں بسیرہ کرتی ہیں اور لیڈی برڈ جھیل کے کنارے بیس ہزار پاؤ نڈ کیڑے مکوڑوں کا صفایا کر کے واپس میکسیکو کے غاروں میں لوٹ جاتی ہیں۔ چمگادڑوں کو گولی ماریے۔  یہ بتائے کھانا کیا کھایا وہاں؟ میں نے کہا۔ بولے۔ پیر ی  نام کے ریسٹورانٹ میں بیف اسٹیک اور سویٹ رچویل کی آئس کریم اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *