سٹویک فلسفہ محض ایک خاص قسم کا رویہ ہی نہیں بلکہ اپنے اندر بہت گہرائی رکھتا ہے . مثلا یہ کہ ہماری کائنات کی بنیاد قدرتی اصولوں پر ہے جنہیں سمجھ کر ہی ہم اس کے اصل مقصد تک پہنچ سکتے ہیں۔ گویا عقلی دلایل کے مطابق گذاری زندگی ہی نیک راہ عمل ہے۔ایسی زندگی ہمیں کائنات کے سچ سے قریب تر کرتی ہے. قدرتی اصولوں پر قائم مربوط نظام ہمارے قابو میں نہیں۔ لیکن ہم اپنی عقل و شعور کو استعمال کر کے ، اپنے رویے پر قابو پا کر زندگی کی مشکلات سے کامیابی کے ساتھ گزر سکتے ہیں. جیسا کے ایک مشہور رومن سٹویک فلسفی سینیکا نے کہا تھا کہ بعض اوقات محض زندہ رہنے کے لیے بھی جرات درکار ہوتی ہے.