Episode 19 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 1789 AD to 1814 AD when French people rebel King Louis XVI and abolished monarchy altogether, Goethe founded Romantic movement along with Wordsworth and Coleridge and Volta invented the battery. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
Written and narrated byShariq Ali
انقلاب فرانس، گویٹے اور وولٹا ، وادی گم ، انشے سیریل ، انیسویں قسط
کیمپ فائر کے گرد بیٹھ کر تہذیبی ترقی پر بحث . ہم سب ہی ذہنی طور پر شرابور تھے .ا وزگرنے کہا . روشن خیالی اورخاص طور پر دور دلائل میں لکھی گئی فرانسیسی مفکروں کی تحریروں میں حکمران سوچ اور فرسودہ مذہبی روایت سے بغاوت بالاخر نتیجہ خیز ثابت ہوئی. امریکی انقلاب میں فرانس کے بادشاہ کی بھرپور مالی مدد برطانیہ کی دشمنی اور بغض معاویہ کے سوا اور کچھ نہ تھی. بلکہ اس مالی مدد کی وجہ سے فرانس میں غربت مزید پھیل گئی . عام لوگ دو وقت کی روٹی کو محتاج ہونے لگے . تخت پر ظالم بادشاہ بیٹھا تھا اور زر خیز زمینوں پر مذہب کے ساہوکاروں کا قبضہ تھا . نتیجہ سترہ سو اناسی سے لے کر سترہ سوننانوے تک کے خونی انقلاب فرانس کی صورت میں نکلا . سترہ سو اناسی میں بادشاہ کے بلا روک ٹوک ظلم کی علامت بسٹل جیل کی زنجیریں ٹوٹتے ہی ، پہلے پیرس اور پھر پورے فرانس میں فسادات پھوٹ پڑے. چرچ مسمار ہوے ، محلات لوٹ لئے گئے اور مشتعل عوام نے حاکموں اور امرا کے سرتن سے جدا کر دیے . کچھ برسوں تک تو فرانس ریپبلک رہا . لیکن پھر فوجی آمر نپولین نے تخت سنبھال لیا . انیسویں صدی کے آغاز میں نپولین زیادہ تر یورپ پر قبضہ کر چکا تھا . لیکن وہ برطانیہ اور روس میں کامیاب نہ ہو سکا . ڈیوڈ دہکتے الاؤ میں ایک اور سوکھی لکڑی پھینکتے ہوۓ بولا سترہ سو نوے میں گویٹے ، وردسوورتھ اور کولرج نے مل کر رومانوی ادبی تحریک کی بنیاد رکھی تھی جو انسان کے جذبات اور محسوسات کوادب کا بنیادی اور اہم موزوع قرار دیتی تھی . اٹھارہ سو میں اٹلی کے الیسندرو وولٹا نے دنیا کی پہلی بیٹری بنائی اور اس کارنامے کی بدولت اس کا نام بجلی کی بنیادی اکائی وولٹ کی صورت میں آج بھی زندہ ہے . طب کے شعبے میں فرانسیسی ڈاکٹر رینی لینک نے اٹھارہ سوچودہ میں پہلا سٹھتو سکوپ ایجاد کر کے دل اور سانس لینے کی آوازیں سنیں اور مرض کا پتا چلانے کی کوشش کی . فرانس ہی میں اٹھارہ سو بارہ میں خوراک کو ھوا بند دھات کے کین میں محفوظ کرنے کی پہلی کامیاب کوشش ہوئی اور اس ایجاد کا سب سے پہلا فائدہ فرانسیسی فوج نے اٹھایا. اٹھارہ سو تین میں برطانیہ میں پہلی بار بھاپ کے انجن کو ریلوے انجن کے طور استعمال کرنے کی کوشش توضرور ہوئی لیکن وہ انتہائی سست رفتار ثابت ہوا —- جاری ہے