Episode 16 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 1660 AD to 1701 AD when Louis XIV believed in divine right of Kings, great fire of London damaged St Paul Cathedral, Galileo wrote his controversial book and Newton initiated the scientific revolution. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
کیمپ فائر بجھ چکی تھی . ہر طرف گھپ اندھیرا تھا اور آسمان ستاروں کی جھلملاہٹ سے منور. اس منظر کے سحر میں گرفتار میں اور آرکی آمنے سامنے بیٹھے تھے . آرکی بولا . ایسی ہی ایک رات میں اس نے کوپرنیکس کے درست نظریے کی گواہی کو دیکھ لیا تھا . موسیقی ، ریاضی اور فلکیات کے علم سے آراستہ گلیلو نے سولہ سو تینتیس ص ع میں خود اپنے بنانے ہوے ٹیلیسکوپ سے مشاہدے کے بعد کوپرنیکن سوچ کی حمایت میں ” دنیا کے دو نظریے” نامی کتاب لکھی تھی .المیہ یہ ہے کہ طاقتور رجعت پسند سوچ نے اسے ستائش سے نہیں بلکے اپنے ہی گھر میں حبس بے جا سے نوازا تھا . اذیت کے خوف سے اس نے اپنی بات پر اصرارنہیں کیا تھا لیکن زمین رجعت پسندی سے بے نیاز آج بھی سورج کے گرد گردش میں مصروف ہے . ادھر فرانس میں بلیز پاسکل نے سولہ سو بیالیس ص ع میں مکینیکل کیلکولیٹر تیار کر لیا تھا. اسی صدی میں فرانس کے بادشاہ لوئی چہار دہم نے ورسلز کے عالیشان محلات میں بادشاہی کے الوہی حق کا دعوا کیا تھا اور روس کے بادشاہ پیٹردی گریٹ نے بھی سولہ سو بیاسی ص ع میں مطلق العنانی کا یہی جواز پیش کیا تھا . میں نے آرکی کو یاد دلایا . سولہ سو چھیاسٹھ ص ع میں لندن کی تباہ کن آگ نے سینٹ پال کاتھدرل کو شدید نقصان پوہنچایا تو سر کرسٹوفر رن نے اس کی تعمیر نو کی تھی . جان ملٹن نے سولہ سو ستاسٹھ ص ع میں اپنی طویل نظم پیرا ڈائز لوسٹ مکمل کی تھی . میری ذاتی رائے میں اس دور کا انقلاب آفریں واقعہ سولہ سو پچاسی ص ع میں کشش ثقل ، آپٹکس اور ریاضی میں نیوٹن کے پیش کردہ وہ اصول اور نظریات ہیں جس نے ایک ایسے سائنسی انقلاب کو جنم دیا کے جو آج تک جاری ہے . وہ آئنسٹائن کے مطابق نوع انسانی کا زہین ترین آدمی ہے . یتیمی ، دہقانی زندگی کی مشکلات اور تنہائی اس کی فکری صلاحیتوں کو ماند نہ کر سکی تھی . عقل پسندی اور علم کی قوت نے اسے اور اس کے توسط سے انسانی تہذیب کو سر افراز کیا تھا . نیوٹن بلا شبہ موجودہ سائنسی دنیا کا اہم ترین کردار ہے . سولہ سو اٹھانوے ص ع میں انگلینڈ کے تھامس سا وری نے کوئلے کی کان سے پانی نکالنے کا پمپ بنایا جوبلاخر سٹیم انجن کی ایجاد کا سبب بنا .سترہ سو ایک ص ع میں زرعی انقلاب کا سہرا جیتھرو ٹل کے بیج بونے کی ڈرل کے سر ہے جس نے سیدھی قطاروں میں فصل اگانا ممکن بنایا —- جاری ہے