Is there life in Goldilock zone? It might be teeming with life. Who knows?
This Inshay serial (Urdu/Hindi flash fiction pod cast) takes you through the adventures of a teenage boy and the wisdom of his Grandpa. Mamdu is only fifteen with an original mind bubbling with all sorts of questions to explore life and reality . He is blessed with the company of his grandpa who replies and discusses everything in an enlightened but comprehensible manner. Fictional creativity blends with thought provoking facts from science, philosophy, art, history and almost everything in life. Setting is a summer vacation home in a scenic valley of Phoolbun and a nearby modern city of Nairangabad. Day to day adventures of a fifteen year old and a retired but full of life 71 year old scholar runs side by side.
Listen, read, reflect and enjoy!
گولڈی لوک کے باسی، دادا اور دلدادہ، انشے سیریل، تیسرا انشا
میں مارے خوف کے پتے کی طرح لرزنے لگا، سرخی مائل زرد بے جان چہرہ اور کوئی تین فٹ اونچی درخت کے سوکھے تنے جیسے جسم والی عجیب و غریب مخلوق مجھے گھور رہی تھی ۔ گھر کے قریب ہی واقع دو سو سال پرانے اس غیر آباد چرچ کی عمارت کے پیچھے اجڑے ہوئے ویران باغ میں اب جا بجا جنگلی جھاڑیوں اور اکا دکا درخت کے سوا اور کچھ نہ تھا۔ دوپہر میں جب دادا جی باقاعدگی سے آرام کرتے تو میرے یہاں اکثر تنہا آنے کی وجہ جھاڑیوں میں لگے کھٹے میٹھے سرخ بیر تھے۔ یہ ایلین یہاں میں نے پہلی بار دیکھا تھا، جیسے ہی مجھے لگا کہ وہ میری طرف بڑھنے کو ہے، پہلے تو ہلکی سی چیخ میرے منہ سے نکلی اور پھر میں سرپٹ دوڑ پڑا۔ گھر پہنچا تو دادا جی برآمدے میں بیٹھے اخبار پڑھ رہے تھے، مجھے دیکھا تو بولے خیریت؟ میں سارا حال بتا کر کمرے میں کچھ ہی دیر خوف زدہ بیٹھا ہوں گا کہ دادا جی کیلے کا مرجھایا ہوا پتہ اور درخت کی ایک شاخ لیے اندر آئے اور بولے، ممدو میاں کو ایلین کا سلام۔ میں بہت جھینپا اور بات بدلتے ہوئے بولا، چرچ میں نہ سہی کائنات میں بکھرے ہوئے بے شمار ستاروں میں تو کہیں نہ کہیں ایلین ضرور ہوں گے۔ دادا جی بولے۔ تمہارےاس خیال سے بہت سے سائنس داں متفق ہیں۔ وہ آج کل گولڈی لوک زون میں موجود چالیس سیاروں میں زندگی کے آثار ڈھونڈ رہے ہیں۔ وہ کہانی تو تمہیں یاد ہوگی ممدو جس میں گولڈی لوک نامی لڑکی نے بھالو کے بچے کا دلیا کھالیا تھا جو نہ زیادہ گرم تھا اور نہ ہی زیادہ ٹھنڈا۔ گولڈی لوک زون ستاروں اور ان کے سیاروں کے درمیان اس مناسب فاصلے پر موجود مدار کو کہتے ہیں جس میں گردش کرنے والے سیاروں پر نہ تو آگ برستی گرمی ہوتی ہے اور نہ ہی انتہا درجے کی سردی۔ بلکہ وہ ہماری زمین جیسا معتدل موسم رکھتے ہیں جس میں پانی اور زندگی کے موجود ہونے کا بھرپور امکان ہوتا ہے۔ ہماری زمین گولڈی لوک زون میں واقع ایک سیارے کی بہترین مثال ہے جس پر زندگی کی نمود اور فروغ ممکن ہوسکی۔ سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق صرف ہماری کہکشاں میں تقریبا چالیس ارب سیارے گولڈی لوک زون میں گردش کرتے ہیں، یہ حقیقت تمہارے اس خیال کی حمایت کرتی ہے کہ نہ صرف ایلین کا وجود ممکن ہے بلکہ اس بات کا بھی کہ کائنات بہت سی مختلف قسموں کی زندگی سے مالا مال ہو۔۔۔۔۔۔جاری ہے