Skip to content
Home » Blog » کنفیوشس ، زندگی ، پہلی بات ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

کنفیوشس ، زندگی ، پہلی بات ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

  • by

کنفیوشس فایو ہنڈرڈ ففٹی ون قبل مسیح میں پیدا ہوا اور فور ہنڈرڈ سیونٹی ناین میں اس دنیا سے رخصت ہوا۔ وہ چین کے قدیم اور عظیم مصلحین ، عالموں اور  فلسفیوں میں شمار ہوتا ہے۔ پچھلے ڈھائی ہزار میں اس کی فکر نے نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کی ثقافت اور تعلیمی اور انتظامی معاملات پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔وہ بچپن ہی سے بے حد ذہین اور ارد گرد کی دنیا کے ہر پہلو میں دلچسپی رکھتا تھا ۔ خود تو بے حد غریب تھا لیکن امیروں کی ملازمت کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کی اور حکومتی عہدیدار مقرر ہو کر غریبوں اور عوام کی بہت مدد کی۔ پھر وہ ایک استاد بن گیا اور تعلیمی سرگرمیوں کے دوران اس کی فلسفیانہ فکر نے عروج حاصل کیا۔  اس کا زمانہ شدید انتشار اور آپس کی جنگوں کے ماحول میں گزرا۔  اسی لیے اس کا فلسفہ امن اور بہتر سماج کے قیام کے گرد گھومتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *