Episode 27 of Bygone Valley, short story (Urdu/Hindi Inshay) pod cast serial, covers the period of human civilization from 1973 AD to 1996 AD when people of many countries threw out their communist governments, the giant USSR broke up, so that small nations such as Lithuania and Latvia can be independent, when black people were given basic rights in South Africa after the campaigns of Nelson Mandela and Western powers invaded Iraq . Bygone valley covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
آ رکی کی ہدایت پراگلے کیمپ میں کوچ کرنے کے ارادے سے ہم سب نے اپنا سامان پیک کرنا شروع کر دیا . میڈی ٹینٹ کی پیکنگ میں بہادر اور سونگ میری مدد کر رہے تھے. بہادر بولا. راتوں کو گاؤں میں کہانی بولی جاتے توبچے بڑے سب سنتے ہیں. کہانی سے سیکھی ہوئی باتیں یاد رہیں تو پہاڑوں میں راستہ ڈھونڈنا آسان ہو جاتا ہے. سونگ نے کہا . آیندہ کی چوٹی نامعلوم بادلوں کے پیچھے سہی لیکن اسی کی جانب مستقبل کا اگلا پڑاؤ اب ہماری منزل ہے. آنیوالا کل ہماری روانگی ہے تو کیوں نہ کچھ دیر آج کوبھی یاد کر لیا جاے. انیس سو اسی کے عشرے کے آخری دنوں میں سرد جنگ اپنے اختتام کو پوھنچی تھی . بہت سے ملکوں کے لوگوں نے اپنی کمیونسٹ حکومتوں سے چھٹکارہ حاصل کر لیا تھا مثلا چیکوسلواکیہ ، مشرقی جرمنی ، پولینڈ ، ہنگری ، رومانیہ اور بلغاریہ وغیرہ . دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ان ملکوں کے عوام اب کسی بھی سیاسی پارٹی سے اپنے حکمران چن سکتے تھے. متحدہ روس کا شیرازہ بھی بکھرنے لگا اور چھوٹے چھوٹے آزاد ممالک مثلا لتھوانیا اور لٹویا دنیا کے نقشے پر نمودار ہونے لگے . شاید ان تبدیلیوں سے دنیا میں بسنے والے عام لوگوں کو زیادہ آزادی تک رسائی تو ملی لیکن سرمایادارانہ نظام کی دوڑمیں شامل ہونے کی وجہ سےاقتصادی رساکشی بھی تیزتر ہو گئی. میں نے بیگ کی زپ بند کرتے ہوے کہا .فن تعمیر کے شعبے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پرسفید رنگ کی بادبان نما خوبصورت اوپیرا ہاؤس کی عمارت انیس سو تہتر میں تعمیر ہوئی تھی جو آج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے . انیس سو اکیاسی میں پہلی بار امریکی سپیس شٹل خلا میں کامیابی سے بھیجی گئی. یہ مشن کے اختتام پر واپس آنے اور بار بار استعمال کیے جانے کے قا بل تھی. انیس سو نوے میں سی ڈی ایک حیرت انگیز ایجاد کے طور پر ابھری جس پر الفاظ، تصویریں ، آواز اور فلم کو محفوظ اور کمپیوٹر کی مدد سے استعمال کیا جا سکتا تھا . انیس سو اکیانوے میں جب عراق نے کویت پر حملہ کر دیا تو مغربی قوتوں کو عراق پر حملے کا جواز میسر آ گیا اور خلیجی جنگ کا آغاز ہوا . آج تک یہ تمام خطہ براہ راست اور باقی تمام دنیا اس جنگ کے اثرات کی زد میں ہے . جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی قیاد ت میں مساوی حقوق اور آزادی کی ایک طویل جدوجہد بالاخر انیس سو چورانوے میں ایک آزاد الیکشن کی صورت اختیار کرتے ہوے ایک روشن صبح بن کر طلوع ہوتی ہے اور دنیا معاف کر دینا انتقام لینے سے بہتر ہے کا عملی مظاہرہ دیکھتی ہے . اسی سال ادھر برطانیہ اور فرانس کے درمیان سمندر کے نیچے کھودی گئی چنیل ٹنل میں آمد و رفت کا آغاز ہوتا ہے—– جاری ہے