Skip to content
Home » Blog » جنگ کے بعد ، وادی گم، انشے سیریل، چھبیسویں قسط Cold War, Bygone Valley, Episode 26

جنگ کے بعد ، وادی گم، انشے سیریل، چھبیسویں قسط Cold War, Bygone Valley, Episode 26

Episode 26 of Bygone Valley, short story (Urdu/Hindi Inshay) pod cast serial, covers the period of human civilization from 1945 AD to 1975 AD when two “superpowers” struggled against each other to dominate the world. They supported opposite sides in wars like Vietnam and tried to beat each other scientifically. When Sputnik was launched, Yuri Gagarin explored space first time and Neil Armstrong became the first man to step on moon  .  Bygone valley covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by

Shariq Ali

جنگ کے بعد ، وادی گم، انشے سیریل، چھبیسویں قسط
آوالانچ گرنے کی خوفناک آواز آنا بند ہوئی تو ہم سب کی جان میں جان آئ .آرکی نے ٹینٹ میں واپس جانے کا اشارہ کیا  تو میں اور اوزگر گفتگو کرتے ہوے اپنے اپنے ٹینٹ کی طرف بڑھے .وادی گم  کہر میں ڈوبی ہوئی تھی اور ہم پتھریلی زمین پراحتیاط سے قدم اٹھا رہے تھے   اوزگربولا . دوسری جنگ عظیم ختم  ہوئی تو برطانیہ نسبتاً کمزور ہو چکا تھا . بالاخر انیس سو سینتالیس میں ہندوستان اور پاکستان دو آزاد ممالک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرے. بعد قسمتی یہ ہے کے  بیشمار معصوم انسانی جانیں اس سیاسی تقسیم کی نذر ہوگئیں. جنگ کے بعد کی  دنیا کے منظر پر روس اور امریکہ دو سپر پاور قوتوں کے طور پر ابھرے اور پھر ان  دونوں ملکوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ شروع ہو گئی. طاقت کی اس خاموش جنگ میں کبھی ایک  دوسرے کی طرف میزائل سے نشانے باندھے گئے اور کبھی ویتنام میں مخالف قوتوں کی حمایت میں پردے کے پیچھے سے جنگ لڑی گئی . لیکن دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی سرحدوں پر آمنے سامنے کی جنگ سے گریز کیا . اسی  لئے اس دور کو سرد جنگ کا نام دیا گیا . میں نےاوزگرکو یاد دلایا کے ان دونوں ملکوں نے سائنس کے میدان میں بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی مسلسل کوشش کی تھی  . روس خلا میں پہلا سٹلائٹ سپتنک اور پھر پہلا انسان یوری گگارین  بھیجنے میں کامیاب ہوا تو امریکی خلا بازنیل آرم سٹرونگ نے انیس سو انہتر میں چاند پر پہلا انسانی قدم رکھ کر تاریخ رقم کی .موسیقی کی دنیا میں انیس سو ستاون میں  روک اینڈ رول کو شہرت کی بلندی پرپوھنچانے میں ایلوس پریسلے کا بھرپور حصّہ بھلا کون بھول سکتا ہے.لیکن میری ذاتی رائے  میں شاید اس دور کا سب سے روشن لمحہ  انیس سو تریسٹھ کی وہ ناقابل فراموش تقریر ہے  جو مارٹن لوتھر کنگ نے کالوں کے حقوق کی حمایت میں کی تھی. بلا شبہ انیس سوپینتالیس سے لے کر انیس سو اڑسٹھ تک جاری رہنے والی افرو امریکن لوگوں کے لئے برابری کے حقوق کی یہ تحریک آزادی اور حقوق کی جد و جہد کی تاریخ میں جلی حرفوں سے لکھی جاے گی .اس دور کی دوسری المناک لیکن قبل ذکربات انیس سو پینسٹھ سے لے کر انیس سو پچہتر تک کی ویتنام جنگ ہے جس میں جنوبی ویتنام کی بھرپور مدد امریکا اور شمالی ویتنام کی فوجی حمایت روس نے کی اور بیس لاکھ لوگوں کی معصوم جانیں جن میں بہت سے امریکی بھی شامل تھے، اس خونی جنگ کی بھینٹ چڑھے.  انیس سو پچہتر میں یہ جنگ بالاخرکمیونسٹ شمالی ویتنام قوتوں کی فتح کے ساتھ ختم ہوئی —– جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *