Skip to content
Home » Blog » مشاہدہ ، جذباتی ذہانت ، ٹک ٹوک اسکول ،

مشاہدہ ، جذباتی ذہانت ، ٹک ٹوک اسکول ،

  • by

مشاہدہ ، جذباتی ذہانت ، ٹک ٹوک اسکول ، ویلیوورسٹی

اگر ہم ایموشنلی انٹیلیجنٹ یا جذباتی طور پر زہین بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ہمیں اپنے رویے اور طرزعمل کا مشاہدہ کرنے کا ہنر سیکھنا ہو گا۔ کیا ہم اپنے جزبات کا اظہار مثلاً غصہ ، ہمدردی، محبت وغیرہ کے حوالے سے اپنے گھر والوں اور معاشرے میں دوسرے لوگوں کے ساتھ مناسب طرز عمل اور رویہ رکھتے ہیں؟ کیا ہم اپنے کام کرنے کے ماحول میں اپنے ساتھی کارکنوں کے ساتھ کام کے دوران اپنے جذبات پر قابو رکھنے میں کامیاب ہیں؟ کیا ہم خود اپنی جذباتی ہمواری یا نا ہمواری کی تشخیص کے قابل ہیں؟ اس بات کا جائزہ لینا ہو گا کہ ہم دباؤ یعنی سٹریس کی صورتحال یا مشکل حالات میں کیسا رویہ اختیار کرتے ہیں؟ کیا ہم بغیر دوسروں پر الزام دھرے خود اپنے طرز عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں؟ یہ بات توجہ اور غور کے قابل ہے کہ ہماری جذباتی ذہانت دوسروں کو، خاص طور پر ہمارے پیاروں کو مثلاً خاندان والوں اور دوستوں کو کیسے متاثر کرتی ہے۔ ان کی زندگیوں پر کیا اثر ڈالتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *