Episode 12 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 1200 AD to 1381 AD when Mongols ruled most of Asia, Marco Polo traveled on silk routes and black death wiped out almost half of European population. Monolithic statues were carved by Rupa Nai people in Easter island in Chile. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
کیمپ میں نووارد کوہ پیما ٹیم میں شامل لیو اور وجے چند ہی دنوں میں گہرے دوست بن گئے . لیو سے پاک چین دوستی اور وجے سے ہم زبانی اور شاعرانہ ہم ذوقی قربت کی وجہ بنی . جب لیو نے بیجنگ کا ریشمی رومال مجھے تحفعتاً دیا تو میں نے کہا . شاید ریشم ہی وہ جادو تھا جس کے زیر اثر مارکو پولو بارہ سو اکہتر ص ع میں وینس سے نکل کر چین جا پوھنچا تھا . وہ غالباً پہلا یورپی سیاح تھا جس نے دور دراز ایشیا کی ایجادات ، معاشرت ، علاقائی حالات اور جانوروں سے یورپ میں بسنے والوں کو رو شناس کروایا تھا . وینس واپسی پر جنوا سے جنگ کے سبب اسے جیل جانا پڑا اور یہیں اس نے اپنی سفری یاد داشتوں کو قلم بند کیا . تیرہ سو ص ع وہ زمانہ ہے کے جب وسطی ایشیا سے اٹھنے والے منگول بہت سی خونی جنگوں کے بعد تقریباً پورے ایشیا پرقابض ہو چکے تھے . ان کے دور حکومت میں چین اور یورپ کے درمیان تجارتی راستے تشکیل پاے . ان راستوں سے گزر کر نہ صرف تجارتی سامان بلکہ مہلک جراثیم بھی یورپ پوھنچے . تیرہ سو سینتالیس ص ع میں پلیگ کی وبا پھیلنے سے یورپ کی تقریباً نصف آبادی لقمہ اجل بن گئی . لیو نے اس گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوے کہا . دوسری جانب بحر الکاہل کے دور دراز جزیرے ایسٹر پرپولی نیزیان لوگوں نے شاید اپنے اجداد کی روحوں کو امر بنانے کے لئے تیرہ سو ص ع ہی میں آتش فشانی چٹانوں کو تراش کر سینکڑوں عظیم الشان مجسمے بنانے . چلی میں موجود یہ جزیرہ اور مجسمے یونیسکو نے عالمی عجائبات کے طور پر محفوظ کر لئے ہیں . یہ بھی تیرہ سو ص ع ہی کی بات ہے کے یورپ میں بسنے والوں کو بارود کو ہتھیاروں میں استعمال کرنے کا مہلک خیال سوجھا ورنہ یہی بارود چین میں سینکڑوں سالوں سے آتش بازی کے فن تک محدود رہا تھا . تیرا سو چھیالیس ص ع میں انگلستان اور فرانس کے درمیان سو سالہ جنگ کا آغاز ہوا جو چودہ سو تریپن ص ع تک جاری رہی . تیرا سو اکیاسی ص ع میں انگلستان میں رچرڈ دویم کے لگاتے گئے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف دیہاتیوں نے پہلی بار علم بغاوت بلند کیا. دوسری طرف چینیوں نے تیرہ سو باسٹھ ص ع میں منگ بادشاہوں کی حکمرانی میں خوش حالی کا ایک سنہرا دور دیکھا —– جاری ہے