ایک اور عظیم سٹویک فلسفی ایپک ٹیٹس نے کہا تھا کہ اگر ہم دکھی ہوتے ہیں تو ایسا حالات کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارے طرز فکر کی وجہ سے ہوتا ہے. گویا ہم اگر بد قسمتی یا مشکل حالات میں اپنے سوچنے اور رد عمل کو مثبت طور پر تبدیل کر سکنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جایں تو ہم کسی بھی آزمائش سے گذر سکتے ہیں. آج کے نفسیاتی طبیب اسی اصول کے تحت طرزفکر تبدیل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ کیونکہ حالات کا تبدیل کرنا ہمیشہ ہمارے بس میں نہیں ہوتا. جدید نفسیاتی ساینس میں بی ہیورل تھراپی کی بنیاد سٹویک فلسفہ پر ہے۔.مشہور دانشور وکٹر فرینکل کی بہترین کتاب مینز سرچ فار میننگ اور پیش کردہ لوگو تھراپی کی بنیاد بھی سٹویک فلسفہ ہے .