Skip to content
Home » Blog » ابو ریحان البیرونی، حصےداری ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

ابو ریحان البیرونی، حصےداری ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

  • by

ابو ریحان البیرونی، حصےداری ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

سائنس اور ریاضی دان ہونے کے علاوہ انہوں نے مورخ، تاریخ دان ، سماجیات کے بانی اور ماہر لسانیات کے طور پر بھی بہت سا کام کیا. وہ پہلے شخص تھے جنہوں  نے زمین کے ریڈیس کی پیمائش کے لیے ایک سادہ سا فارمولا پیش کیا۔  زمین کے سورج کے گرد گھومنے کے امکان کو سمجھا.  وہ اپنی کتاب تاریخ الہند میں 1017 اور 1030 کے درمیان ہندوستان میں اپنی رہایش کے دوران مشاہدات کے بارے میں لکھتے ہیں.  یہ اس دور کے ہندوستان کی زندگی اور معاشرت کا نایاب سروے ہے. البیرونی فلکیات میں ریاضیاتی نظریات کو لاگو کرنے میں ماہر تھے ۔  انہوں  نے ذاتی مشاہدات کے ساتھ ساتھ دوسرے فلکیات دانوں کے نظریات پر بھی کام کیا۔  عرض البلد اور شہروں کے درمیان فاصلے اور ایک شہر سے دوسرے شہر کی سمت کا تعین کرنے کے لیے جیومیٹری کے اصولوں کا استعمال کیا۔ طبیعیات میں، البیرونی نے میکانکس، قوتوں کے عمل کے تحت اشیاء کی حرکت کا مطالعہ کرنے میں اہم پیش رفت کی۔   حرکت اور آرام میں مادے کی کیفیات کا مطالعہ کیا۔  مادے کے وزن اور کثافت کی پیمائش کے لیے طریقے استعمال کیے۔ ہائیڈرو سٹیٹک توازن کی وضاحت کی ۔  کسی شے کی کثافت کو پانی میں ڈبو کر اس سے بے گھر ہونے والے مائع کی پیمائش سے جوڑا ۔  یوں جواہرات کی کثافت کا تعین کرنے کے لیے آلات کا استعمال کیا۔  وہ میکانکس کے مطالعہ میں تجرباتی طریقوں کو لاگو کرنے والے پہلے سائنسدانوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے افغانستان اور ہندوستان کے سفر کی یاد داشتیں لکھیں ، فلکیاتی اور جغرافیائی مشاہدات کیے ۔ تصانیف کا بڑا حصہ فلکیات، علم نجوم اور اطلاقی ریاضی پر ہے، لیکن انہوں  نے فارماکولوجی، جغرافیہ، فلسفہ، تاریخ اور دیگر مضامین پر بھی لکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *