ایک سٹویک سماجی اور سیاسی کشمکش سے بظاھر خود کو دور رکھتا ہے لیکن دوسرے انسانوں کی مدد کے لیے لیے ہمیشہ تیار اور پیش پیش ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم تب ہی نیک کہلائیں گے جب ہمارا عمل اور رویہ نیک ہوگا۔ وہ خود اپنے جوش اور جذبات پر قابو پاکر دنیاوی اور روحانی کامیابی حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس طرز فکر کو اختیار کرنے والوں میں ایپکٹیٹس ، سسرو ، سینیکا اور مارکس اوریلیس جیسے عظیم لوگ شامل تھے۔ زینو نے یہ طرز فکر بہت سارے قدیم فلسفیوں کی سوچ سے متا ثر ہو کر حاصل کی جیسے دیو جانس کلبی۔ وہ سادہ طرز زندگی کی عملی تعلیم دیتا تھا۔ اپنی ضروریات کو کم از کم کرنے کو آزادی تصور کرتا تھا۔