دس سے اوپر
ثروت حسین
اتنے گھر
اتنے سیارے
کنکر پتھر کون گنے
دس سے اوپر کون گنے
اوزاروں کے نام بہت ہیں
ہتھیاروں کے دام بہت ہیں
اے سوداگر کون گنے
دس سے اوپر کون گنے
اے دل
اے بے کل فوارے
کتنے گھاؤ بنے ہیں پیارے
اپنے اندر کون گنے
دس سے اوپر کون گنے
کتنی لہریں ٹوٹ گئی ہیں بیچ سمندر کون گنے