حوصلہ افزا رویہ ، جذباتی ذہانت ، ٹک ٹوک اسکول ویلیوورسٹی
حوصلہ افزائی سے مراد ہے ایسا رویہ جو خود اپنی اور دوسروںں کی اہلیت ، اہمیت اور ذاتی مہارت کی مسلسل ترقی پر یقین رکھے۔ اس جانب مسلسل جدوجہد میں مصروف رہے۔ حوصلہ افزائی گویا مسلسل بہتری کی ذاتی مہم ہے۔ اپنے اہداف سے وابستگی اور پہل کرنے کے موقعے تلاش کر کے ان پر عمل کرنے کا نام ہے، پر امیدی، مثبت طرز فکر اور لچک کے ساتھ زندگی گذارنے کا نام ہے۔ جذباتی طور پر ذہین لوگ خود اپنی اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وہ اپنے اہداف حاصل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں وہ دولت یا شہرت کے حصول پر نہیں بلکہ اپنے کام کی اہمیت اور اس کی حرمت پر قائل ہوتے ہیں۔ وہ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں اس پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ حوصلہ افزا لوگ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ کام کو اچھی طرح انجام دینے کے طریقوں کے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں۔ خود کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے تلاش کرتے ہیں۔ سیکھنے کی یہ خواہش اور اپنے کام پر فخر انہیں نے ایک مثال بنا دیتا ہے۔ جس کی تقلید ان کے اکثر ساتھی کارکن کرنے لگتے ہیں۔ وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کو آگے بڑھنے، خود کو بہتر بنانے اور کامیاب ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔