حالفیتی کے سیاہ گلاب
آٹھ سے اسی سال کے بچوں کے لیے
شارق علی
کیا آپ نے کبھی سیاہ گلاب دیکھا ہے؟ یہ تو کسی جادوگر کے باغ کی چیز لگتی ہے، ہے نا؟ لیکن ترکی کے ایک چھوٹے سے گاؤں حالفیتی میں حقیقی سیاہ گلاب موجود ہیں!
لیکن رکیے! یہ جادو کیسے کام کرتا ہے؟ یہ نایاب گلاب صرف گرمیوں میں سیاہ نظر آتے ہیں
، جبکہ باقی سال وہ دراصل بہت گہرے سرخ رنگ کے ہوتے ہیں
اس حیرت انگیز تبدیلی کی وجہ خاص قسم کی مٹی اور دریائے فرات کا پانی ہے
۔
خود حالفیتی بھی جزوی طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے، بالکل کسی چھپے ہوئے اٹلانٹس کی طرح ، لیکن مقامی لوگوں نے ان نایاب پھولوں کو گرین ہاؤسز میں محفوظ کر لیا ہے
سیاہ گلاب اسرار، امید اور نئی شروعات کی علامت سمجھے جاتے ہیں… یا شاید یہ کسی ویمپائر کی شادی کے گلدستے میں زبردست نظر آتے ہوں