Skip to content
Home » Blog » جذباتی ذہانت ، مختصر تعارف ، ٹک ٹوک

جذباتی ذہانت ، مختصر تعارف ، ٹک ٹوک

  • by

جذباتی ذہانت ، مختصر تعارف ، ٹک ٹوک اسکول ، ویلیوورسٹی

جذباتی ذہانت سے مراد ہے خود کے اور دوسروں کے جذبات اور ان کی اہمیت کو سمجھنا۔ روزمرہ زندگی میں جذبات کے مناسب اور بروقت اظہار کے قابل ہونا۔ ان پر قابو پانے کی صلاحیت رکھنا۔ اب سے کوی ڈھائی ہزار پہلے ارسطو نے ہمیں اس جانب متوجہ کیا تھا۔ وہ کہتا ہے۔  ” کسی پر بھی غصہ کیا جا سکتا ہے – یہ بہت آسان ہے۔  لیکن صحیح شخص پر، صحیح حد تک، صحیح وقت پر، صحیح مقصد کے لیے، اور صحیح طریقے سے غصہ کرنا – یہ بالکل آسان نہیں ہے۔” تو گویا جذباتی ذہانت کسی مہارت کا نام ہے۔ ہم یہ مہارت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟  ڈینیل گولمین نامی ایک امریکی مصنف نے 1995 میں ایک کتاب لکھی تھی جس کا نام تھا ایموشنل انٹیلیجنس یعنی جذباتی ذہانت۔ اس کتاب میں گولمین نے دنیا کو اپنی بھرپور تحقیق کے بعد یہ بتایا تھا کہ جذباتی ذہانت زندگی میں کامیابی کے لیے IQ کی طرح بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر اہم ہے، جزباتی ذہانت رکھنے والے لوگ  تعلیمی، پیشہ ورانہ، سماجی اور باہمی تعلقات کے حوالے سے ایک کامیاب زندگی گزارتے پیں۔ بہترین بات یہ ہے کے ہہم سب اپنی جذباتی ذہانت کو کچھ سادہ سی باتیں سمجھ کر اور ان پر عمل کر کے بہتر بنا سکتے پیں۔ ٹک ٹوک اسکول کے اس کلاس روم میں ہم ان ہی سادہ سے اصولوں پر غور و فکر کریں گے
ReplyForward

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *