الکندی کی فکر ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی
وہ کہتا ہے ہمیں شرمندہ نہیں شکر گزار ہونا چاہیے۔ اس سچ کے لئے جو مختلف نسلوں، زبانوں اور ثقافتوں کے زریعے سے ہم تک پہونچتا ہے۔ طالب علم کے لیے سچ سے زیادہ اہم کچھ بھی نہیں۔ سچائی کی طلب میں کمی نہ لاو۔ عروج تمہارا مقدر ہو گا۔ اس نے بلا جھجھک افلاطون اور ارسطو سے استفادہ کیا اور اپنی زاتی فکر کو مرتب کیا۔ زندگی بھر علم حاصل کرنے اور مسلسل لکھنے میں مصروف رہا۔ ایک اندازے کے مطابق اس نے ڈھائی سو کتابیں تحریر کیں۔ یونانی فلسفے کو مسلم دانشوروں سے متعارف کروانے والا وہ پہلا شخص ہے ۔ اس کی تحریریں وہ بنیاد ہیں جن پر بعد کے مسلم عالموں مثلاً الفارابی ، ابن سینا اور الغزالی نے اپنی فکر مرتب کی ۔ طب کی دنیا میں وہ پہلا شخص ہے جس نے دوائیوں کی مخصوص خوراکوں کے اصول کی وضاحت کی۔ کیمیا دانوں کا یہ تصورغلط قرار دیا کہ سستی دھاتوں مثلاً فولاد کو سونے میں تبدیل کرنا ممکن ہے۔ ریاضی پر اس کی کتابیں وہ بنیاد ہیں جن پر الخوارزمی اپنا بھرپور کام مکمل کر سکا