Skip to content
Home » Blog » عباس ابن فرناس، پرواز ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

عباس ابن فرناس، پرواز ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

  • by


عباس ابن فرناس، پرواز ، سوچ کا سفر ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی

اس نے ایک اونچی چٹان سے گلایڈر سمیت چھلانگ لگادی۔ یہ بانسوں کے بنے ڈھانچے ، ریشم کے کپڑے اور عقاب کے پروں سے بنے بازوؤں والی اڑن مشین تھی ، وہ دس منٹ تک محو پرواز رہا۔ اس کارنامے کے پیچھے برسوں کی تحقیق اور علمی مشقت شامل تھی۔ وہ بلاشبہ انسانی تاریخ کا پہلا پایلٹ ہے۔ یہ تخلیقی اور جراتمند مسلمان سائنسدان ، مفکر ، طبیب ، موسیقار اور شاعر سن 810 میں اسپین کے شہر روندا میں پیدا ہوا۔ ستتر سال کی عمر میں قرطبہ میں وفات پائی۔ اڑنے والی مشین کی ڈیزائن کا یہ کارنامہ اس نے لیونارڈوڈاونچی سے کءی صدیوں پہلے انجام دیا تھا۔ کامیاب پرواز کے بعد وہ کریش لینڈنگ کرتے ہوے زخمی ہو گیا تھا۔ پھر اس نے ان غلطیوں سے سیکھا اور ایروناٹکس پر لکھی اپنی کتاب سے اس شعبہ میں تحقیق کے جوش کا آغاز کیا۔ اس نے تراشے ہوئے شیشے کو بینائی کے مریضوں کی بہتری کے لیے استعمال کیا۔ پانی کے بہاو سے چلنے والی گھڑی بنای۔ بغداد ایرپورٹ اور چاند کے ایک کریٹر کو اس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *