Episode 24 of Bygone Valley, short story (Urdu/Hindi Inshay) pod cast serial, covers the period of human civilization from 1922 AD to 1939 AD when stock market crash and widespread poverty ruined the lives of many, fascist rulers such as Mussolini, Hitler and Stalin ruled the people, Alexander Fleming discovered Penicillin and first helicopter was made . Bygone valley covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
آج رات ہم سب بہت خوش تھے. کیمپ فائر کی نشست میں آرکی نے پڈنگ کی اضافی عیاشی کا اہتمام کیا تھا . آرکی بولا . سچ اور جھوٹ یا خیر اور شر میں تمیز صرف عقل کے استعمال ہی سے ممکن ہے ، اندھی عقیدت فرد اور قوم کو تباہی سے دوچار کر دیتی ہے . انیس سو بیس اور تیس کے عشروں میں عوام کا فاشسٹ حکمرانوں پر اندھا اعتماد اس کی تاریخی مثال ہے. پہلی جنگ عظیم ختم ہوئی تو دنیا بھر کے لوگ امن اور خوش حالی کے آرزو مند تھے لیکن بدقسمتی نے دنیا کونۓ مسائل سے دوچار کر دیا . دنیا بھر اور خاص طور پرامریکی وال سٹریٹ میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی اور بہت سے لوگ کنگال ہو گئے . ان ہی دنوں پوری دنیا میں بے روزگاری پھیلی . غربت نے عام لوگوں کی زندگی بیحد مشکل بنا دی . سادہ لوح عوام نے جمہوری قدروں کے بجاتے ایسے فاشسٹ حکمرانوں پر بھروسہ کرنا شروع کر دیا جو خوشحالی اور قومی عظمت کا جھانسا دے کر طاقت کے زور پر اور اپنے مخالفین کو کچل کرتاریخ کے بد ترین ڈکٹیٹر ثابت ہوے . انیس سوبائیس میں بینیٹو مسولینی اٹلی کا وزیراعظم بنا لیکن جلد ہی وہ ایک ظالم ڈکٹیٹر بن کر تمام اختیارات پر قابض ہو گیا. اس نے بے رحمی سے مخالفتوں کو ختم کیا اور انیس سو پینتیس میں ایتھوپیا پر جارحانہ حملہ کر دیا. بلکل اسی طرح ادھر جرمنی میں انیس سو تینتیس میں اڈولف ہٹلر نے چانسلر بن کر مختصر عرصے کے لئے ملک کو دولتمند تو بنایا لیکن پھر اپنے مخالفین کو نیست و نابود کرنے کی ظالمانہ مثال قائم کی. انیس سو پینتیس میں جب جرمنی نے چیکو سلاواکیا پر قبضہ کر لیا تو یہ بات بالکل واضح تھی کے ایک اورعالمی جنگ نا گزیر ہے . انیس سو چوبیس میں جوزف سٹالن نے روس کا اقتدار سنبھالا اور چار سال کے عرصے میں وہ بھی ایک بے رحم ڈکٹیٹر کے طور پر ابھرا . ا وزگار نے پڈنگ کے چٹخارے لیتے ہوے کہا . ان دنوں غیر سیاسی افق پر عالمی سطح کے کچھ نمایاں کارناموں میں سے ایک تو کلیرنس برڈز ائی کا خوراک منجمد کرنے والے نظام کی ایجاد ہے جس نے مختلف قسم کی غذا محفوظ کرنا ممکن بنایا . پھر انیس سو اٹھائیس میں الیگزینڈر فلیمنگ کی دریافت پنسلین انتہائی اہم ہے جس نے آج تک دنیا میں انگنت انسانی جانیں بچائی ہیں. ایک اور کارنامہ انیس سو اکتیس میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی تعمیر ہے جو اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت تھی . انیس سو چھتیس میں اسپین میں فاشسٹ اور جمہوری طاقتوں کے درمیان خانہ جنگی کا آغاز بھی قابل ذکر ہے. انیس سو انتالیس میں انجنئیر ایگور سای کورسکی نے پہلا کامیاب ہیلی کاپٹر بنانے میں کامیابی حاصل کی تھی —- جاری ہے