صبر ، جذباتی زہانت کے چند اصول ، ٹک ٹوک اسکول ، شارق علی
صبر کی طاقت استعمال کرنا سیکھیے۔ انگریزی کہاوت ہے “صرف وہاں کھڑے نہ رہو۔” “کچھ کرو!” لیکن زندگی میں اکثر ایسے مواقع آتے ہیں جب مناسب یہ ہی ہوتا ہے کہ انسان صبر سے کام لے، وہیں کھڑا رہے اور سوچے۔ عملی قدم اٹھانے سے پہلے ایک منٹ (یا ایک گھنٹہ، یا ایک دن) انتظار کرنا سیکھیے۔ یقین کیجیے تحمل میں طاقت ہے۔ خاموش سوچ و بچار میں طاقت ہے۔ وہ لوگ جو کسی بھی بیرونی دباؤ یا بدلتی صورتحال کا جواب دینے سے پہلے توقف کرتے ہیں- چاہے وہ ای میل ہو، یا توہین بھرا پیغام ہو یا شکایت۔ وہ شرمندگی اور پچھتاوے سے محفوظ رہتے ہیں۔ وہ مشکل صورتحال کو کامیابی سے سمیٹ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جذباتی طور پر ذہین لوگ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ سست عمل اسٹریٹجک سوچ کے لیے جگہ بناتا ہے، اور یہ فوری جذباتی ردعمل کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔ ہم درست سمت میں درست فیصلے کا قدم اٹھا سکتے ہ