Episode 13 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 1400 AD to 1470 AD when Renaissance began. Johannes Gutenberg published the first book ever and great empires emerged in America and Africa. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!
Written and narrated by
Shariq Ali
روشن خیالی کا آغاز ، وادی گم ، انشے سیریل ، بارہویں قسط
گلی قاسم جان کے رہائشی مرزا کا دیوان بیس کیمپ میں میری ادبی دل بستگی کا واحد انتظام تھا . اس دن جب وجے کے ساتھ گفتگو میں شاعری کا تذکرہ چل نکلا تو میں نے کہا . جس طرح غالب اردو ادب کی وہ شمع فروزاں ہے کے جہاں سے ایک سلسلہ چراغوں کا شروع ہوتا ہے بالکل اسی طرح چودہ سو ص ع یورپ میں روشن خیالی کے آغازکی صدی ہے. شاید سب سے اہم اور انقلاب آفریں لمحہ وہ تھا جب جرمنی کے شہر مینز کے رہنے والے جوہانس گوٹنبرگ نے چودہ سو پچپن ص ع میں خود اپنے ایجاد کردہ گھومنے والے چھاپہ خانے میں پہلی کتاب چھاپی . یہ چنگاری جلد ہی ایک روشن الاومیں تبدیل ہو گئی. کیوں کہ اسی دور میں فکر اور فنون لطیفہ کے حوالے سے پورے یورپ خاص طور پر اٹلی میں یونانی اور رومن روایات اور آزادی فکر کو دوبارہ زندگی ملی . ادبی اور فکری تحریروں اور فن پاروں میں آسمانی دیوتاؤں کے بجانے زمینی حقائق اور انسانی آرزوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے لگی . تو یہ تھا فرسودہ سوچ اور ہاتھ لکھی کتابوں کی مجبوری کا اختتام اورچھپی ہوئی کتابوں کی مدد سے روشن خیالی کی عام آدمی تک فراہمی کے انقلاب کا آغاز . وجے نے گفتگو کو آگے بڑھایا . اسی دور میں امریکا اور افریقہ میں عظیم سلطنتیں نمودار ہوئیں . چودہ سو ص ع میں ازٹیک لوگوں نے مکسیکو میں دنیا کا ایک عظیم شہر اور اپنا دارلخلافہ تینوکتیتلان تعمیر کیا . جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں سورج کی پوجا کرنے والی انکا تہذیب اپنے عروج کو پوھنچی . چودہ سوپچاس ص ع میں زمبابوے میں عظیم تجارتی سلطنت کے زیرسا یہ ایسے شہر تعمیر ہوے جو پتھروں کی چار دیواری میں محفوظ ہوتے تھے . چودہ سو ستر ص ع میں فلکیاتی آلہ آسٹرولب ایجاد اور بحری سفر میں وقت اور ستاروں کی مدد سے سمت کے تعین میں استعمال ہوا . اسی دور میں پرتگال کے بادشاہوں نے افریقہ، ہندوستان اور جنوبی امریکا کی سمت بحری جہاز اور مہم جو روانہ کئے —-جاری ہے