ایک اور قابل زکر سٹویک فلسفی تھا مارکس اوریلیس۔ وہ اپنے دور کا عظیم رومن بادشاہ بھی تھا۔ اس نے اپنی یادداشتوں کی کتاب میڈیٹیشن میں اس فلسفے کو بھرپور انداز سے تحریر کیا ہے. اس کے 19 سالہ دور حکمرانی کے دوران جس میں دو بڑی جنگیں ہوئیں اور اسے اپنی اولاد کے ہلاک ہونے کے صدمے سے بھی گزرنا پڑا، اس طرز فکر نے اس کا حوصلہ بڑھایا. پھر سینکڑوں سال بعد اسکی کتاب میڈی ٹیشنز نے نیلسن منڈیلا کو ایک عظیم قاید بنانے میں مدددی . ستائیس سالہ قید و بند کی آزمایش اور نسلی برابری کی جدوجہد میں اس کا حوصلہ اسی فلسفے نے بڑھایا. پھر اس نے ماضی کے ظلم و ستم کو بھلا کر موجودہ لمحے میں انصاف اختیار کرنے کی سٹویک تعلیم پر عمل کیا اور ظالموں کو معاف کر دیا